30°C Cloudy

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے تاکہ عوام کو معاشی دباؤ میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ۱۱ روپے ۸۳ پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت ۳۶۶ روپے ۵۸ پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں ۱۳۴ روپے ۸۱ پیسے فی لیٹر بڑی کمی کرتے ہوئے نئی قیمت ۳۸۵ روپے ۵۴ پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ملک بھر میں ہوگا۔

یہ فیصلہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کے مطابق کیا گیا ہے تاکہ مہنگائی کے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران جنگ کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قلت کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کیا گیا تھا۔

بعد ازاں وزیراعظم نے عوامی دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کفایت شعاری اقدامات کا بھی اعلان کیا، جس کے تحت کابینہ اراکین کی تنخواہیں اور مراعات چھ ماہ کے لیے معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مالی نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔

Just In
16-04-2026
گوادر کی اسٹریٹجک اہمیت بڑھ گئی، عالمی تجارت کے لیے محفوظ راستہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات دوبارہ پاکستان میں 22 اپریل سے پہلے شروع ہونے کا امکان گوادر، 14 اپریل (ویب ڈیسک): ضلعی انتظامیہ گوادر نے ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ کی زیر صدارت ایک منفرد کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوامی مسائل براہِ راست سنے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری میں شہریوں نے شہری سہولیات، صحت، تعلیم اور بنیادی انفراسٹرکچر سے متعلق شکایات اور مسائل پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر متعدد مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے اور بعض معاملات پر ریلیف اقدامات کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام شہری و سماجی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ پاکستان کو عالمی تائید، ایران امریکہ تنازع میں فیصلہ کن ثالثی کردار ابھرا پاکستان میں مشرق وسطیٰ بحران پر بڑی سفارتی بیٹھک، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر شریک سینیٹ کمیٹی کا بلوچستان اور کے پی میں منشیات و فیول اسمگلنگ پر اظہار تشویش آئی ایم ایف نے پاکستان پر فیول سبسڈی ختم کرنے اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور دے دیا امریکہ اور ایران کے وفود آج پاکستان پہنچیں گے، اہم مذاکرات مشرق وسطیٰ کشیدگی، حکومت کی گوادر میں ٹرانس شپمنٹ بڑھانے کی حکمت عملی وزیراعلیٰ کا وژن رنگ لانے لگا — بی ایس ڈی اے آئی کے تحت بلوچستان میں اربوں کے ترقیاتی منصوبے، تعلیم و صحت کے شعبوں میں بڑی تبدیلی