28°C Sunny

گوادر میں کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کو سات روز میں تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت – قانونی حیثیت، منصوبوں، عملے اور اجازت ناموں کی معلومات طلب

گوادر میں کام کرنے والی تمام بین الاقوامی تنظیموں کو اپنی قانونی حیثیت، منصوبوں، عملے اور متعلقہ اجازت ناموں سمیت مکمل تفصیلات سات روز کے اندر محکمہ سوشل ویلفیئر میں جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی

ڈپٹی کمشنر گوادر کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گوادر کے دفتر سے جاری نوٹس کے مطابق ضلع میں سماجی اور ترقیاتی سرگرمیوں میں مصروف بین الاقوامی تنظیموں کا سرکاری ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے کیلئے معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں

تنظیموں سے نام، قانونی و تنظیمی حیثیت، سرگرمیوں کی نوعیت اور دائرہ کار، آپریشنل علاقوں اور مستفید ہونے والی آبادی کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں

انہیں مکمل اور جاری منصوبوں، مجوزہ پروگرامز، منصوبوں پر پیش رفت اور کارکردگی کے ساتھ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ قابل عمل این او سیز، اجازت ناموں اور دیگر منظوریوں کی نقول بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے

نوٹس میں گوادر میں تنظیموں کے فوکل پرسنز، مجاز نمائندگان، ملازمین اور دیگر عملے، متعلقہ شعبوں اور شراکت دار اداروں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں

حکام کے مطابق معلومات کے حصول سے ترقیاتی سرگرمیوں کی نگرانی، منصوبوں کے غیر ضروری تکرار کی روک تھام اور مقامی ضروریات کے مطابق فلاحی اقدامات میں بہتر رابطہ کاری ممکن ہوگی

محکمہ سوشل ویلفیئر نے مقررہ مدت میں معلومات فراہم نہ کرنے والی تنظیموں کے خلاف متعلقہ قوانین اور ضوابط کے تحت کارروائی کا انتباہ دیا ہے

Just In
12-09-2026
پنجاب پولیس کی جدید تربیت، صوبوں کے درمیان رابطہ مضبوط بنانے کا اقدام سرفراز بگٹی کی حنا اورک حملہ متاثرین سے ملاقات – دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا عزم بلوچستان روشن مستقبل کی طرف پرواز کر چکا ہے، اب کوئی ترقی نہیں روک سکتا: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی پاکستان، قطر کے امیر اور وزیراعظم شہباز شریف میں اتفاق – ایران امریکہ مذاکرات کو ’’منفی عناصر‘‘ سے محفوظ رکھنے پر زور گوادر میں 10 ارب ڈالر کی سعودی آئل ریفائنری منصوبہ دوبارہ زیر غور، پاکستان نے بڑا قدم اٹھا لیا بلوچستان میں 48 گھنٹے کی بارش کے بعد موسم خشک، حادثات میں 9 افراد جاں بحق سندھ اور بلوچستان کے گورنرز کی ملاقات، اقتصادی ترقی اور تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان کا ایران امریکہ مذاکرات کے اگلے دور کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کا عزم پاکستان میں کینسر کے علاج میں بڑی پیش رفت، پہلی CAR T-cell تھراپی کامیاب ہرمز بحران میں گوادر پورٹ کی سرگرمیوں میں اضافہ، رپورٹ میں انکشاف