28°C Sunny

جرمن کنسلٹنٹ پی پی ایل کے بلوچستان میں بڑے معدنی منصوبے میں شامل – بارائٹ، لیڈ اور زنک منصوبہ عملی مرحلے میں داخل

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے بلوچستان میں اپنے بارائٹ، لیڈ اور زنک (BLZ) منصوبے کو عملی مرحلے میں داخل کرتے ہوئے جرمنی کی کمپنی ڈی ٹی ایم (DMT) کے ساتھ پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنسی معاہدہ کر لیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دیے گئے نوٹس کے مطابق یہ معاہدہ ایک روز قبل طے پایا جس کے بعد منصوبے کی باقاعدہ عملدرآمد سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ منصوبہ بلوچستان حکومت اور پی پی ایل کے مشترکہ منصوبے کے تحت تیار کیا جا رہا ہے جبکہ اپریل 2025 میں اس کے آپریٹنگ معاہدے میں ترمیم بھی کی گئی تھی جس کے تحت منصوبے کے دائرہ کار میں بارائٹ کے ساتھ ساتھ لیڈ اور زنک کے ذخائر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پی پی ایل کے مطابق جرمن کنسلٹنٹ کی شمولیت بین الاقوامی معیار، تکنیکی مہارت اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کرے گا اور ملک کے معدنی شعبے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ لیڈ اور زنک جیسی معدنیات صنعتی پیداوار، بیٹریوں اور ڈرلنگ آپریشنز میں استعمال ہوتی ہیں جس سے برآمدات میں اضافے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ حکومت پاکستان معدنی وسائل کے شعبے کو غیر ملکی سرمایہ کاری اور آمدن کے ایک بڑے ذریعہ کے طور پر فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

Just In
27-10-2026
پاکستان اور کروشیا کا اسلام آباد میں ویزا سہولت مرکز جلد قائم کرنے پر اتفاق – تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے پر توجہ نقیب اللہ کاکڑ کی انتظامی کارکردگی کی جامع رپورٹ طلب، صحت، تعلیم اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت وزیراعلیٰ بلوچستان کا صوبے کی صورتحال پر اظہار خیال – سرفراز بگٹی نے کہا بلوچستان کو منفی انداز میں پیش کرنا حقائق کے منافی ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز پر قرارداد پر ووٹنگ، ٹرمپ کی ڈیڈ لائن سے قبل اہم پیش رفت بلوچستان میں صحت شعبہ مضبوط، 352 پیرا میڈکس و نرسز کی تربیت شروع پاکستان، سعودی عرب کرکٹ تعاون: جدہ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچز کی امید سعودی سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقامی اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا بلوچستان بھر میں معیاری علاج کی فراہمی کا عزم پنجاب نے بلوچستان کے طلبہ کے لیے 460 اسکالرشپس کا اعلان کر دیا بلوچستان روشن مستقبل کی طرف پرواز کر چکا ہے، اب کوئی ترقی نہیں روک سکتا: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی