30°C Sunny

بلوچستان کے ضلع کیچ میں اے این ایف کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3,825 کلوگرام منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے جوسک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3,825 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشتبہ ٹھکانے پر کارروائی کی گئی، جہاں منشیات اسمگلنگ کے ایک نیٹ ورک کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ برآمد ہونے والی منشیات میں 2,454 کلوگرام چرس، 1,363 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین یعنی آئس اور 8 کلوگرام ہیروئن شامل ہے، جن کی مجموعی مالیت 560 ملین روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ اے این ایف کے مطابق یہ منشیات افغانستان سے پاکستان اسمگل کرکے ایک کمپاؤنڈ میں عارضی طور پر ذخیرہ کی گئی تھیں، جنہیں بعد ازاں سمندری راستے کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیا جانا تھا۔ فورس کے مطابق اسمگلنگ نیٹ ورک کی جانب سے سگنل موصول ہونے کے بعد منشیات کی بیرون ملک ترسیل کی جانی تھی، تاہم کارروائی کے دوران اسے قبضے میں لے لیا گیا۔ برآمدگی کے بعد اے این ایف نے مبینہ بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے ارکان اور ان کے سہولت کاروں کی شناخت اور گرفتاری کیلئے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔ اے این ایف کے مطابق ماضی میں بھی افغانستان سے پاکستان اور بعد ازاں دیگر ممالک کو بڑی مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی متعدد کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں، جبکہ حالیہ کارروائی بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورکس کے خلاف جاری اقدامات کا حصہ ہے

Just In
27-10-2026
بلوچستان اسمبلی نے آبی وسائل کے انتظام اور کیڈٹ کالجز سے متعلق دو اہم بل منظور کر لیے، قلعہ عبداللہ کی امن و امان کی صورتحال پر بھی بحث پاکستان جنگ بندی بچانے کی آخری کوششیں تیز کر دی بلوچستان حکومت اور اسٹیٹ لائف کا بڑا ہیلتھ انشورنس پروگرام معاہدہ پاکستان، چین کے درمیان سی پیک 2.0 کے تحت معاشی تعاون مزید مضبوط پاکستان گیس شعبے میں بڑے اصلاحاتی منصوبے کی تیاری – نجی شعبے کو گیس فراہمی اور ٹیرف نظام میں تبدیلی کا فیصلہ پاکستان نے چین سے مقامی ای او تھری سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت مختلف اضلاع میں ترقیاتی منصوبے جاری گوادر میں کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کو سات روز میں تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت – قانونی حیثیت، منصوبوں، عملے اور اجازت ناموں کی معلومات طلب بلوچستان ہیلتھ لیڈرشپ کانفرنس میں گورننس اور شفافیت پر زور وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ چین میں پاکستانی کمپنی کے 45 ملین ڈالر کے ٹیکنالوجی معاہدے