29°C Sunny

بلوچستان اسمبلی نے ضابطہ فوجداری ترمیمی اور شہری سہولت و گورننس بل 2026 منظور کرلیے

کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی نے منگل کے اجلاس کے دوران دو اہم ترمیمی بلز منظور کرلیے جن کا مقصد صوبے کے قانونی اور عوامی خدمات کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ نے وزیر داخلہ کی جانب سے ضابطہ فوجداری 1898 بلوچستان ترمیمی بل اور بلوچستان شہری سہولت و گورننس بل 2026 ایوان میں پیش کیے، جنہیں متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں منظور کرلیا گیا۔ بلوچستان کیڈٹ کالجز ترمیمی بل 2026 بھی ایوان میں پیش کیا گیا تاہم اسے منظوری دینے کے بجائے مزید غور کیلئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔ اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام ف کے رکن میر زبید ریکی نے عمرہ کیلئے سعودی عرب روانگی کے دوران ایئرپورٹ پر روکے جانے کے معاملے پر احتجاج کیا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اہلکاروں نے انہیں سفر سے روکا اور بتایا کہ انہیں دہشت گرد قرار دیا گیا ہے، جبکہ ان کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے پاسپورٹ بلاک کرکے نام پاسپورٹ کنٹرول اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے واقعے پر مذمت کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو وضاحت کیلئے طلب کیا، تاہم ریکی کی جانب سے اسمبلی میں پاسپورٹ فرش پر پھینکنے کے عمل پر بھی تنقید کی۔ سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے زبان اکیڈمیوں کیلئے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے محکمہ جنگلات میں مبینہ بھرتیوں کی بے ضابطگیوں سے متعلق انکوائری میں تاخیر پر سوال اٹھایا

Just In
27-10-2026
وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان اور اٹلی کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی محمد بن سلمان کا خلیجی سلامتی کے ناقابل تقسیم ہونے پر زور، مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد کو علاقائی استحکام کے لیے اہم قرار پاکستان نے کرغزستان کے لیے زمینی تجارتی راستہ باضابطہ طور پر شروع کر دیا بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن – 54 دہشت گرد ہلاک، 42 شہری اور سیکیورٹی اہلکار شہید پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی اور سرمایہ کاری تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ، اغوا برائے تاوان کے واقعات پر تشویش عائشہ ظفر کی ریکارڈ سنچری، پاکستان ویمنز ٹیم کا ٹی20 میں تاریخی اسکور بلوچستان اسمبلی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی بڑی کارروائی، چھ ارب روپے ریکوری مکمل پشیکان فشنگ جیٹی میں سمندری مٹی جمع ہونے کا مستقل حل تجویز – جی ڈی اے نے بریک واٹر توسیع اور مستقل ڈریجنگ کیلئے بلوچستان حکومت سے منظوری مانگ لی کولہو میں ایف سی بلوچستان کا شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد