32°C Sunny

بلوچستان اسمبلی کا پاکستان کی سفارتی کوششوں کو خراج تحسین، متفقہ قرارداد منظور

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کر لی۔

قرارداد صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگوو نے پیش کی، جس میں پاکستان کی بروقت، متوازن اور مؤثر سفارتی کوششوں کو سراہا گیا۔

ایوان نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکمت عملی سے عالمی امن کے لیے راستہ ہموار ہوا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست کے طور پر عالمی قیادت کی توجہ مبذول کروا کر بڑے تنازع کو جنگ میں تبدیل ہونے سے روکا۔

ارکان اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی سے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ ملا اور یہ سفارتی کامیابی ملک کے لیے باعث فخر ہے۔

اجلاس میں مختلف وزراء اور اراکین نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں کو تاریخی اور قابلِ تحسین قرار دیا اور مذاکرات کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Just In
29-07-2026
گوادر، 14 اپریل (ویب ڈیسک): ضلعی انتظامیہ گوادر نے ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ کی زیر صدارت ایک منفرد کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوامی مسائل براہِ راست سنے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری میں شہریوں نے شہری سہولیات، صحت، تعلیم اور بنیادی انفراسٹرکچر سے متعلق شکایات اور مسائل پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر متعدد مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے اور بعض معاملات پر ریلیف اقدامات کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام شہری و سماجی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ پاکستان میں جنگ بندی مذاکرات سے قبل امریکہ اور ایران میں نئی کشیدگی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرگرمیوں میں اضافہ، مالی سال کا 14 واں آئی پی او منظور گوادر بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیوں کے آغاز پر کاروباری برادری کا خیرمقدم بلوچستان میں لکڑی کی ترسیل پر 90 روزہ پابندی – غیر قانونی کٹائی اور اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن بلوچستان کے لو بی ٹی یو گیس کے تجارتی استعمال کا فیصلہ – وفاق و صوبے میں بڑا معاہدہ، توانائی و صنعت کے نئے دور کی امید گوادر پاک چین فرینڈشپ اسپتال کی توسیع، ہزاروں مریضوں کو مفت علاج بلوچستان کے ونٹر زون اسکولوں میں 18 جولائی سے 2 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان – تعلیمی سرگرمیاں 3 اگست سے بحال ہوں گی پاکستان اور سات عرب اسلامی ممالک کا مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی اقدامات کی مذمت کا اعلان – عالمی برادری سے خلاف ورزیاں روکنے کا مطالبہ 2025 میں ایف آئی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے 39 ہزار سے زائد مسافر آف لوڈ