30°C Sunny

بلوچستان میں نوجوانوں کی مہارت میں اضافہ، گوادر میں تربیتی پروگرام تیز

گوادر: بلوچستان حکومت نے نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے کے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

کھیل اور امورِ نوجوانان کی مشیر مینا مجید نے پاک چین ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ گوادر کا دورہ کیا اور ادارے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نورالحق بلوچ بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

مشیر کو ادارے میں جاری جدید تربیتی سہولیات، تکنیکی پروگرامز اور آن لائن کورسز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کلاس رومز، پورٹ سے متعلق تربیتی ماڈیولز اور طلبہ کی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور ادارے کے ماحول کو قابلِ تعریف قرار دیا۔

انہوں نے ہاسٹل اور لائبریری کا بھی دورہ کیا اور تعلیمی ماحول کو مثالی قرار دیا۔

مینا مجید نے خواتین کی شمولیت کو سراہتے ہوئے ڈرائیونگ کلاسز میں زیر تربیت خواتین سے ملاقات کی اور انہیں مختلف تکنیکی شعبوں میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔

انہوں نے کہا کہ تکنیکی تعلیم معاشی خود کفالت کے لیے انتہائی ضروری ہے اور ایسے ادارے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Just In
12-09-2026
بلوچستان ٹی وی ای ٹی اے وفد کا پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ کا دورہ – فنی تربیت اور روزگار نظام کا تفصیلی مشاہدہ چیف سیکرٹری بلوچستان کی اسکول انرولمنٹ مہم 2026 پر اجلاس، 2 لاکھ 61 ہزار داخلوں کا ہدف مقرر پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا، وزیراعظم شہباز پاکستان سعودی منڈی میں زرعی برآمدات کا حجم بڑھانے کے لیے نئے منصوبے تیار کرنے لگا – سعودی وفد کے دورے میں سرمایہ کاری اور مفاہمتی یادداشتوں پر پیش رفت متوقع قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج، پارلیمنٹ ہاؤس میں سخت سیکیورٹی انتظامات مسقط میں عمانی پاکستانی دوستی ایسوسی ایشن کا باضابطہ آغاز گوادر میں بارش، پانی جمع ہونے کے باوجود کوئی نقصان نہیں ایوانِ صدر میں اہم اجلاس، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کے ثالثی کردار پر غور 6.1 شدت کا زلزلہ، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں شدید جھٹکے گوادر بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ، ملائیشیا سے بڑا کارگو جہاز لنگر انداز