31°C Sunny

گوادر سی بی ڈی منصوبہ جلد شروع، شہر کو معاشی حب بنانے کی تیاری

کوئٹہ/گوادر: گوادر میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ جلد شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو شہر کو علاقائی معاشی مرکز میں تبدیل کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل معین الرحمٰن خان کی زیر صدارت اجلاس میں منصوبے کی پیش رفت، اہمیت اور ٹائم لائن کا جائزہ لیا گیا، جس میں چیف انجینئر حاجی سید محمد اور ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ شاہد علی بھی شریک تھے۔ حکام کے مطابق اس میگا منصوبے کیلئے تقریباً 2,585 ایکڑ اراضی مختص کی جا رہی ہے۔

یہ منصوبہ ویسٹ بے کے علاقے میں قائم کیا جائے گا، جہاں کارپوریٹ دفاتر، ہوٹلز، اپارٹمنٹس، شاپنگ سینٹرز، کانفرنس ہالز اور جدید شہری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ میوزیم، تھیٹر، لائبریری، ایکسپو سینٹر، گوادر ٹاور، میرینا پارک اور ساحلی ریزورٹس بھی منصوبے کا حصہ ہوں گے۔

منصوبے میں جدید ٹریفک مینجمنٹ، پیدل چلنے والوں کیلئے راستے، سائیکل ٹریکس اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم بھی شامل ہوں گے تاکہ شہر کو اسمارٹ پورٹ سٹی کے طور پر ترقی دی جا سکے۔

حکام کے مطابق یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور مشترکہ سرمایہ کاری کے تحت آٹھ سال میں مکمل کیا جائے گا، جس سے سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع اور معاشی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ گوادر کی جغرافیائی اہمیت اور محفوظ بندرگاہ اسے عالمی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش بنا رہی ہے، اور سی بی ڈی منصوبہ شہر کو عالمی سطح پر ایک جدید تجارتی مرکز کے طور پر متعارف کرائے گا۔

Just In
29-07-2026
بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح قرار پاکستان کا 2034 فیفا ورلڈ کپ سے منسلک منصوبہ – 4 لاکھ ہنر مند کارکنوں کی بیرون ملک تربیت اور تعیناتی کا ہدف بلوچستان میں دہشت گردی مقدمات کی کم سزا یابی کی وجہ ججز کو دھمکیاں قرار – ہوم وزیر نے عدالتی تحفظ کیلئے اقدامات کا اعلان اسٹیٹ بینک ذخائر میں معمولی اضافہ، روپے کی قدر میں بھی بہتری پاکستان، کینیڈا میں تجارت، سرمایہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق – اوٹاوا کا 47 ملین ڈالر سے زائد امدادی پیکج کا اعلان پاکستان اور اٹلی کے درمیان 6.3 ارب روپے کا معاہدہ، زرعی مہارتوں اور ٹیکنیکل تربیت کے فروغ پر اتفاق بلوچستان میں ٹرین سروس معطل، ریلوے نظام مکمل طور پر بند برطانوی وزیر کا پاکستان کے دفاعی حق کی حمایت کا اظہار گوادر میں ماہی گیروں کی زمینوں کے تحفظ کے لیے جی پی ایس ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ ایران تنازع کا طول پکڑنا پاکستان اور عالمی معیشت پر اثر ڈال سکتا ہے