29°C Sunny

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان اور اٹلی کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور اٹلی کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم نے یہ یقین دہانی پاکستان میں اٹلی کے نو تعینات سفیر اوگو چیلا تانی سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران کرائی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دے سکتے ہیں۔ انہوں نے زراعت، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، صنعت، ٹیکسٹائل اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان سے اپنی سابقہ ملاقاتوں کو بھی یاد کیا۔ اطالوی سفیر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے دور سفارت کے دوران پاکستان اور اٹلی کے تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاکستانی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی شریک تھیں۔ دوسری جانب اسحاق ڈار نے اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمتوں، غذائی تحفظ اور منڈی کے استحکام کے لیے مؤثر اقدامات اور مسلسل نگرانی کی ضرورت پر زور دیا

Just In
13-09-2026
بلوچستان میں 48 گھنٹے کی بارش کے بعد موسم خشک، حادثات میں 9 افراد جاں بحق وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہونے کا اعلان کیچ کا جلاگی بارڈر کراسنگ جولائی میں دوبارہ کھولنے کا اعلان، ایران سے سرحدی تجارت بحال ہوگی صدر آصف علی زرداری آج برطانیہ سے پاکستان واپس پہنچیں گے، وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات متوقع بلوچستان میں تین ہزار ایک سو دو کسانوں کو ایندھن سبسڈی جاری، امدادی پروگرام تیز ترکی اور چین کے فوجی طیاروں کی پاکستان آمد نے دفاعی حلقوں میں سوالات اٹھادیے – ڈرونز، کاؤنٹر ڈرون اور ایئر ڈیفنس نظام کی ممکنہ ترسیل عمان اور پاکستان کا صحار اور گوادر بندرگاہوں کو منسلک کرنے پر غور، بحری تجارت اور رسد کے تعاون کو فروغ دینے کی کوشش غیر معیاری اور مضر صحت اشیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 50 سے زائد کاروباروں کو بہتری کے نوٹس پاکستانی سفارت خانے کی بیجنگ میں آم فیسٹیول کی میزبانی پاکستان کا افریقی منڈیوں میں بڑا قدم، جنوبی افریقہ میں سنگل کنٹری تجارتی ایکسپو کے انعقاد کا اعلان پاکستان جنوبی ا