28°C Sunny

بلوچستان میں یوتھ انگیجمنٹ پلان کے تحت منصوبوں پر کام جاری، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں نوجوانوں کی شمولیت اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے یوتھ انگیجمنٹ پلان کے تحت متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے ایک آن لائن ڈسکشن (اوپن ایکس اسپیس) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کے تمام اضلاع، بشمول گوادر، میں نوجوانوں کو بہتر روزگار اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان کے مطابق حکومت کی پالیسی کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے پہلی بار پنشن اصلاحات، الیکٹرک وہیکل پالیسی، غیر ضروری اخراجات میں کمی اور مختلف محکموں میں جامع اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ اور اسکالرشپس کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

سرفراز بگٹی کے مطابق صوبے میں 4 ارب روپے کے منصوبے کے تحت تمام سرکاری اسکولوں، کالجوں، جامعات اور صحت کے مراکز میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ ڈیجیٹل تعلیم اور جدید سہولیات کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر ریاستی اداروں کے خلاف غلط پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں، تاہم مضبوط اور پیشہ ور مسلح افواج کی موجودگی میں ریاستی رٹ کو کوئی کمزور نہیں کر سکتا۔ وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ عوامی سطح پر حکومت کے مؤقف کی حمایت بڑھ رہی ہے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد ریاستی بیانیے سے جڑ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے براہ راست عوامی رابطے کو فروغ دے رہی ہے تاکہ شفاف اور مؤثر طرز حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Just In
27-10-2026
بلوچستان کابینہ نے گوادر گیس ٹرمینل منصوبے کی منظوری دے دی – 14 ارب ڈالر منصوبہ ترکمانستان کی سرمایہ کاری سے اہم اضلاع کو گیس فراہم کرے گا جماعت اسلامی نے اسلام آباد لانگ مارچ کا فیصلہ مؤخر کردیا، حکومت نے پٹرولیم لیوی پر 3 دن کی مہلت مانگ لی بلوچستان پولیس میں اہم تقرریاں اور تبادلے، نیا نوٹیفکیشن جاری پاکستان کا ایم ایل ون منصوبے کے لیے 2.5 ارب ڈالر کی عالمی قرض دہندگان سے مشترکہ مالی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی حب کا اجلاس، صحت سہولیات کا جائزہ، غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی کا حکم گوادر پورٹ پر بڑی پیش رفت، جدید کارگو جہاز ایچ ایم او لیڈر کی کامیاب برتھنگ، تجارتی سرگرمیوں میں نیا سنگ میل ایران جنگ کے باعث عالمی جہاز رانی میں گوادر بندرگاہ کی اہمیت بڑھ گئی پاکستان کا بھارت کے خلاف کسی بھی حملے پر سخت ردعمل کا اعلان، یومِ معرکۂ حق حکومت کا اشارہ، علاقائی صورتحال بہتر ہونے پر پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا امکان امریکہ ایران جنگ بندی میں توسیع، تیل قیمتیں گر گئیں