28°C Sunny

جرمن کنسلٹنٹ پی پی ایل کے بلوچستان میں بڑے معدنی منصوبے میں شامل – بارائٹ، لیڈ اور زنک منصوبہ عملی مرحلے میں داخل

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے بلوچستان میں اپنے بارائٹ، لیڈ اور زنک (BLZ) منصوبے کو عملی مرحلے میں داخل کرتے ہوئے جرمنی کی کمپنی ڈی ٹی ایم (DMT) کے ساتھ پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنسی معاہدہ کر لیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دیے گئے نوٹس کے مطابق یہ معاہدہ ایک روز قبل طے پایا جس کے بعد منصوبے کی باقاعدہ عملدرآمد سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ منصوبہ بلوچستان حکومت اور پی پی ایل کے مشترکہ منصوبے کے تحت تیار کیا جا رہا ہے جبکہ اپریل 2025 میں اس کے آپریٹنگ معاہدے میں ترمیم بھی کی گئی تھی جس کے تحت منصوبے کے دائرہ کار میں بارائٹ کے ساتھ ساتھ لیڈ اور زنک کے ذخائر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پی پی ایل کے مطابق جرمن کنسلٹنٹ کی شمولیت بین الاقوامی معیار، تکنیکی مہارت اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کرے گا اور ملک کے معدنی شعبے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ لیڈ اور زنک جیسی معدنیات صنعتی پیداوار، بیٹریوں اور ڈرلنگ آپریشنز میں استعمال ہوتی ہیں جس سے برآمدات میں اضافے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ حکومت پاکستان معدنی وسائل کے شعبے کو غیر ملکی سرمایہ کاری اور آمدن کے ایک بڑے ذریعہ کے طور پر فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

Just In
27-10-2026
پاکستان اور اٹلی کے درمیان 6.3 ارب روپے کا معاہدہ، زرعی مہارتوں اور ٹیکنیکل تربیت کے فروغ پر اتفاق پاکستان اور چین کا انسداد دہشت گردی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق – سرحدی سلامتی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مشترکہ اقدامات پر زور پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے سی ڈی سی اور ای کلیئر سروسز کے درمیان تعاون میں توسیع پاکستان میں سب سے بڑے عالمی تائیکوانڈو ایونٹ کی میزبانی – لاہور میں 38 ممالک کے کھلاڑی مختلف کیٹیگریز میں مدمقابل کراس بارڈر ادائیگیوں میں مسائل کے باعث پاکستان کو 1.61 ارب ڈالر کا نقصان بلوچستان میں اسٹیٹ ڈیفنس کانفرنس کا انعقاد، ترقی اور امن و امان پر زور پنجاب میں تعلیمی ادارے بند، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا حکم قطر کا غزہ میں جنگ بندی اور علاقائی کشیدگی میں کمی پر زور — امریکا، ایران مذاکرات اور آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے بھی کوششیں جاری جام کمال خان کا بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز کی منصفانہ تقسیم پر زور – ضروریات، آبادی اور محرومیوں کی بنیاد پر منصوبہ بندی کا مطالبہ