28°C Sunny

بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کا عزم، جامعات کی بہتری اور جدید سہولیات کے لیے بڑے فیصلے – وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اصلاحات تیز کرنے کی ہدایت کردی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ، جامعات کی استعداد کار بڑھانے اور طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یونیورسٹی آف مکران پنجگور کے شعبہ کمپیوٹر سائنسز کو درپیش مسائل اور تدریسی معیار بہتر بنانے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے فوری اقدامات کی منظوری دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شعبے میں فوری طور پر ایک پی ایچ ڈی چیئرمین اور دو لیکچررز تعینات کیے جائیں گے جبکہ مستقل تدریسی عملے کی بھرتی بھی عمل میں لائی جائے گی تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم میسر آسکے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر سائنسز جیسے اہم شعبوں میں تعلیمی معیار بلند کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات فوری مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں پائیدار اصلاحات کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جدید تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان ہی بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، اسی لیے صوبے بھر کی جامعات میں تعلیمی ماحول، تدریسی معیار اور جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Just In
27-10-2026
پاکستان اور کرغزستان کا دو سال میں باہمی تجارت 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر پاکستان اور چین کی مشترکہ میزبانی، سلامتی کونسل میں قراردادوں پر مؤثر عملدرآمد پر زور – پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کا معاملہ دوبارہ اٹھا دیا پاکستان نے خلا مشن کے لیے دو خلاباز منتخب کر لیے گوادر کے سر بندان میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد اسلام آباد ہائیکورٹ کا تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف نگرانی سخت کرنے کا حکم گوادر اولڈ ٹاؤن میں عوامی فلاحی منصوبوں میں تیزی – اسکولوں، کھیلوں کے میدانوں اور بنیادی سہولیات کی بہتری جاری پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ، جون تک 4.8 ارب ڈالر واجب الادا ایران کا پاکستان کے ذریعے امریکی جواب موصول، 14 نکاتی منصوبہ زیر غور ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے مقامی بجلی پیداوار کے فروغ کی حمایت گوتریس کی صدر، وزیراعظم اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال متوقع