27°C Sunny

بلوچستان میں ایڈونچر اسپورٹس کے فروغ کیلئے پالیسی فریم ورک تیار

بلوچستان حکومت نے صوبے میں ایڈونچر اسپورٹس کے فروغ کے لیے ایک جامع، پائیدار اور عملی پالیسی فریم ورک تیار کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے جس کا مقصد کوہ پیمائی، ہائیکنگ، اسپورٹس کلائمبنگ، واٹر اسپورٹس اور ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینا ہے۔

یہ بات محکمہ سیاحت بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ میں منعقدہ دو روزہ کانفرنس میں سامنے آئی جس کی سرپرستی پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت و ثقافت نوابزادہ زارین خان مگسی نے کی۔ کانفرنس میں ماہرین، کھلاڑیوں اور مختلف اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر الپائن کلب آف پاکستان کے صدر عرفان ارشد خان اور سینئر نائب صدر شہزادہ حیات اللہ خان درانی نے بھی خطاب کیا اور بلوچستان میں ایڈونچر اسپورٹس کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا۔

مقررین نے کہا کہ صوبے کے پہاڑی علاقے، قدرتی مناظر اور آبی وسائل اسے ایڈونچر اسپورٹس کے لیے انتہائی موزوں بناتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات، جدید تربیتی پروگراموں اور ادارہ جاتی سپورٹ فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ بین الاقوامی معیار حاصل کیا جا سکے۔

پالیسی فریم ورک کے تحت کوہ پیماؤں، ہائیکرز اور واٹر اسپورٹس ایتھلیٹس کے لیے تربیت، انفراسٹرکچر اور سہولیات میں بہتری لانے کی تجاویز شامل کی جا رہی ہیں۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد نہ صرف کھیلوں کو فروغ دینا ہے بلکہ سیاحت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا بھی ہے تاکہ بلوچستان کی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔

Just In
27-10-2026
298 موٹر سائیکلیں محکمہ انسداد دہشت گردی اور 30 کوئٹہ ضلعی پولیس کے حوالے، پٹرولنگ بہتر بنانے کا اقدام رخنی بازار اپگریڈ منصوبے کی منظوری، تجارتی سرگرمیوں اور روزگار میں اضافہ متوقع ایران نے آبنائے ہرمز مطالبات کی تکمیل تک عارضی جنگ بندی مسترد کر دی – روس اور چین سے مشاورت جاری رکھنے کا اعلان بلوچستان میں جمعہ کو تمام سرکاری دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ چابہار بندرگاہ کو درپیش مشکلات سے گوادر کیلئے علاقائی تجارت میں نئے مواقع پیدا ہونے کا امکان صحبت پور گیس پائپ لائن دھماکے سے متعدد علاقوں کی گیس بن پاکستان نے روس، نائیجیریا اور وینزویلا سے ایندھن کی درآمد پر غور شروع کر دیا پاکستان کی ایران–امریکا ثالثی میں تیزی، آرمی چیف کے تہران دورے کے ساتھ اہم پیش رفت کے امکانات جرمنی نے فیصل آباد واٹر سپلائی منصوبے کے لیے 40 ملین یورو گرانٹ منظور کر لی اسحاق ڈار نے ۲۰۲۷ میں پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کر دی