28°C Sunny

بگٹی کا صحافیوں کے تحفظ اور فلاح کے لیے حکومتی تعاون کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آزاد، ذمہ دار اور باخبر صحافت جمہوری معاشرے کے لیے ناگزیر ہے اور حکومت صحافیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ انہوں نے یہ بات عالمی یومِ آزادی صحافت کے موقع پر اپنے بیان میں کہی۔

وزیراعلیٰ نے بلوچستان میں صحافیوں کو درپیش مشکل حالات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں میڈیا ورکرز انتہائی نامساعد حالات میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے جان دینے والے 40 سے زائد صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت کوئٹہ میں سید محمد بلقی میڈیا اکیڈمی کو فعال بنانے کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی تاکہ صحافی جدید تربیت، تحقیق اور بدلتے میڈیا رجحانات کے مطابق اپنی صلاحیتیں بہتر بنا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں جن میں جرنلسٹس ویلفیئر انڈومنٹ فنڈ میں اضافہ شامل ہے تاکہ مشکل حالات میں صحافیوں اور ان کے خاندانوں کی مدد کی جا سکے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق ہیلتھ انشورنس، مالی امداد اور ایمرجنسی سپورٹ کے نظام کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے جبکہ بلوچستان میں صحافیوں کے لیے پہلی ہاؤسنگ اسکیم کی منظوری دے دی گئی ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی پہلی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی بھی منظور کر لی گئی ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو منظم کرنا اور ذمہ دار میڈیا کو فروغ دینا ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت کے تحفظ، صحافیوں کی سلامتی اور ان کی پیشہ ورانہ خودمختاری کے لیے پرعزم ہے تاکہ ایک مضبوط، متوازن اور ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

Just In
12-09-2026
پاکستان ریلوے 3 ارب روپے سے زائد لاگت سے 16 نئے پاور پلانٹس خریدے گا – مسافر ٹرینوں میں بجلی اور ایئرکنڈیشننگ نظام بہتر بنانے کا منصوبہ بہتر سہولیات سے وکلاء کا کردار مضبوط، نظامِ انصاف مزید مؤثر ہو سکتا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان اسلام آباد میں مبینہ فراڈ کال سینٹر پر بڑا چھاپہ — 258 غیر ملکی گرفتار، 40 چینی اور 170 ویتنامی شہری شامل ایران نے آبنائے ہرمز مطالبات کی تکمیل تک عارضی جنگ بندی مسترد کر دی – روس اور چین سے مشاورت جاری رکھنے کا اعلان اسلام آباد میں بریتھ پاکستان عالمی موسمیاتی کانفرنس کا آغاز ہوگیا مریم اورنگزیب: پاکستان اور امریکا تعاون، امن و ترقی کی سمت گامزن 267 افراد سوار فیری بحیرہ روم میں ڈوب گئی، 172 افراد کو زندہ بچالیا گیا پاکستان اور رومانیہ میں بندرگاہی تعاون کا معاہدہ، تجارت کے نئے مواقع ڈپٹی کمشنر گوادر کی کھلی کچہری، عوامی مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی پاکستان نیوی کے “تیمور” میزائل تجربے کو دفاعی صلاحیت میں بڑا قدم قرار