27°C Sunny

بلوچستان میں پہلی ایئر ایمبولینس سروس دور دراز علاقوں کیلئے جلد شروع ہوگی

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ “پیپلز ایئر ایمبولینس” سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے مریضوں کو ہنگامی طبی سہولتیں فوری فراہم کرنا ہے۔

حکام کے مطابق یہ سروس سنگین زخمیوں، ٹریفک حادثات اور انتہائی تشویشناک طبی حالت کے مریضوں کو فوری طور پر کوئٹہ اور دیگر بڑے شہروں کے اسپتالوں تک منتقل کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی، جہاں طویل فاصلے اور خراب سڑکیں علاج میں تاخیر کا سبب بنتی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایئر ایمبولینس مکمل طور پر تیار ہے اور جلد عوام کیلئے باقاعدہ شروع کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے قیمتی جانیں بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں دشوار گزار علاقوں کے مکین بروقت علاج سے محروم رہتے تھے، تاہم یہ سروس اس خلا کو پُر کرنے میں مدد دے گی۔

ایئر ایمبولینس میں جدید طبی آلات، لائف سپورٹ سسٹم اور ہنگامی طبی سہولیات نصب کی گئی ہیں جبکہ دورانِ سفر مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ماہر ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ میڈیکل ٹیکنیشنز بھی موجود ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے بلوچستان میں ایمرجنسی رسپانس نظام مزید مؤثر ہوگا اور دور دراز علاقوں کے مریضوں کو بروقت علاج تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اس منصوبے کو صرف ٹرانسپورٹ نہیں بلکہ ایک انسانی فلاحی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلد اس سروس کا افتتاح کریں گے۔

Just In
12-09-2026
بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی قیمت میں چالیس روپے اضافہ ہوگیا فیڈرل حکومت نے 12 ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے کسانوں کے لیے سبسڈی اسکیم کا آغاز کر دیا ہے غیر معیاری اور مضر صحت اشیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 50 سے زائد کاروباروں کو بہتری کے نوٹس بلوچستان میں گاڑیوں کی مفت رجسٹریشن مہم کا آغاز پاکستان، چین کے درمیان سی پیک 2.0 کے تحت معاشی تعاون مزید مضبوط پاکستان سعودی منڈی میں زرعی برآمدات کا حجم بڑھانے کے لیے نئے منصوبے تیار کرنے لگا – سعودی وفد کے دورے میں سرمایہ کاری اور مفاہمتی یادداشتوں پر پیش رفت متوقع پاکستان نیوی جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگی کے لیے تیار – بحری سربراہ کا روایتی عسکری نظریات پر نظرثانی اور جدید ٹیکنالوجی پر زور حکومت نے دیامر بھاشا ڈیم کے 4500 میگاواٹ بجلی منصوبے کی منسوخی کی خبروں کو مسترد کردیا آپریشن غضبِ حق: پاک افغان سرحد پار کارروائیوں میں 29 دہشت گرد ہلاک، عطا اللہ تارڑ گوادر میں میرین ڈرائیو کاز وے منصوبے کا معائنہ – جی ڈی اے چیف کا موسمیاتی مزاحم انفراسٹرکچر پر زور