29°C Sunny

پسنی میں 4.5 شدت کا زلزلہ، شہری گھروں سے باہر نکل آئے

گوادر، بلوچستان، پاکستان کے ساحلی شہر پسنی میں ہفتہ کے روز 4.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

محکمہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 13 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز پسنی سے 48 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔ جھٹکے پسنی اور گرد و نواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

مقامی حکام نے زلزلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Just In
12-09-2026
پاکستان میں نیشنل فرانزک ایجنسی کا باقاعدہ آغاز، جرائم کی جدید تفتیش میں اہم سنگ میل پاکستان میں 5G سروس کے تاریخی آغاز کی تیاری – پی ٹی اے کی اسپیکٹرم نیلامی جاری، ملک میں تیز ترین انٹرنیٹ سہولت متعارف ہونے کی راہ ہموار بیجنگ میں پاکستانی کاروباری اداروں کو چینی منڈیوں سے جوڑنے کے لیے نیا مرکز قائم، فلاحی اقدام بھی شروع بلوچستان میں مساوی ترقی حکومت کی ترجیح، بارشور کو ضلع کا درجہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا گوادر میں نوجوانوں سے خطاب، منفی پروپیگنڈے کے خلاف کردار ادا کرنے کی اپیل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سول سروس تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستانی صنعتوں پر بڑھتا دباؤ، ماہرین نے ٹیرف پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی آج پاکستان پہنچیں گے — دفاع، تجارت اور دوطرفہ تعاون پر اہم مذاکرات متوقع پاکستان کی گوادر اور خلیجی بندرگاہوں کے درمیان مسافر و کارگو فیری سروس جلد شروع کرنے کی تجویز — علاقائی تجارت اور لاجسٹکس مضبوط بنانے پر زور صدر آصف زرداری: بلوچستان کے مسائل کا حل صرف مکالمے اور جمہوری عمل سے ممکن ہے