30°C Sunny

کویت کی پاکستان کے کردار کی تعریف، امریکہ ایران کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں سفارتی حمایت

کویت سٹی، 15 اپریل: کویت کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے اس کردار کو سراہا ہے جو اس نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور امن کوششوں میں ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ بات کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الصباح اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں سامنے آئی۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان کے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ خطے کے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات پر بھی اتفاق کیا اور مستقبل میں قریبی رابطے میں رہنے پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دیگر عالمی شراکت دار بھی خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہ رہے ہیں۔

Just In
13-09-2026
حکومت نے ڈیزل کی قیمت بتیس روپے بارہ پیسے کم پاکستان اور یوریشیائی اقتصادی اتحاد کے درمیان تجارتی معاہدے پر بات چیت بلاول بھٹو نے بلوچستان میں صحت منصوبے اور ایئر ایمبولینس سروس شروع پاکستان کا مؤقف، پہلگام حملے پر بھارت ثبوت دینے میں ناکام بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے بلوچستان حکومت اور یو این ایف پی اے متحرک – خاندانی منصوبہ بندی خدمات کے دائرہ کار میں توسیع کا فیصلہ بلوچستان پولیس میں کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کی نئی بھرتیوں کا اعلان، آٹھ اضلاع سے درخواستیں طلب اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر اتفاق – پاکستان کا پائیدار امن کے لیے تعمیری کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ ایجبسٹن ٹیسٹ آج شروع، پاکستان پہلے دو میچ ہارنے کے بعد سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کے لیے میدان میں اترے گا پاک فوج کا افغان سرحد پر جوابی وار، آپریشن جاری ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف نے تاشقند کے قریب نیشنل ڈینڈرولوجیکل پارک میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا