29°C Storm

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہونے کا اعلان

اسلام آباد، 15 اپریل : وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج سعودی عرب کے سرکاری دورے پر جدہ روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جہاں اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان خطے میں امن کی کوششوں اور امریکہ ایران مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے سفارتی سرگرمیوں میں تیزی لا رہا ہے۔

حکام کے مطابق دورے میں دو طرفہ تعلقات، معاشی تعاون اور علاقائی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔