28°C Sunny

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان اور اٹلی کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور اٹلی کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم نے یہ یقین دہانی پاکستان میں اٹلی کے نو تعینات سفیر اوگو چیلا تانی سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران کرائی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دے سکتے ہیں۔ انہوں نے زراعت، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، صنعت، ٹیکسٹائل اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان سے اپنی سابقہ ملاقاتوں کو بھی یاد کیا۔ اطالوی سفیر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے دور سفارت کے دوران پاکستان اور اٹلی کے تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاکستانی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی شریک تھیں۔ دوسری جانب اسحاق ڈار نے اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمتوں، غذائی تحفظ اور منڈی کے استحکام کے لیے مؤثر اقدامات اور مسلسل نگرانی کی ضرورت پر زور دیا

Just In
13-09-2026
وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان اور اٹلی کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی گوادر میں میرین ڈرائیو کاز وے منصوبے کا معائنہ – جی ڈی اے چیف کا موسمیاتی مزاحم انفراسٹرکچر پر زور گوادر پورٹ خطے میں معاشی انقلاب کا پیش خیمہ بنے گا – گورنر بلوچستان اور چینی سفارتی حکام میں سرمایہ کاری و ترقیاتی تعاون پر اتفاق بلوچستان میں سیلابی تباہی، سات افراد جاں بحق، سینکڑوں گھر تباہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، آٹھ دہشت گرد ہلاک – خاران اور مستونگ میں اسلحہ، بارودی مواد اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد وزیراعلیٰ بلوچستان کا گوادر دورہ، نیشنل یوتھ سمٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت پاکستان ستمبر میں شیل گیس کے لیے افقی ڈرلنگ شروع کرے گا – 135 ٹریلین مکعب فٹ ذخائر سے توانائی خود کفالت کی امید بلوچستان میں ون ونڈو بزنس سینٹر کا آغاز سرمایہ کاری کے عمل میں آسانی شمال مشرقی بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا بلاول بھٹو نے بلوچستان میں صحت منصوبے اور ایئر ایمبولینس سروس شروع