29°C Sunny

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا بلوچستان بھر میں معیاری علاج کی فراہمی کا عزم

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری سے عام شہریوں اور صوبائی اسمبلی کے ارکان کا سرکاری مراکز صحت پر علاج کے لیے اعتماد بڑھ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ہمراہ سول سنڈیمن صوبائی اسپتال کا دورہ کیا اور سابق صوبائی وزیر صحت و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کی عیادت کی، جن کی اسپتال کے شعبہ امراض قلب میں کامیاب انجیو پلاسٹی کی گئی۔ ڈاکٹرز سے ان کی صحت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی گئیں۔ میر رحمت صالح بلوچ نے علاج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معیاری طبی سہولیات کی دستیابی سے شہریوں کو علاج کے لیے دوسرے شہروں کا سفر کرنے کی زحمت اور اضافی اخراجات سے نجات مل رہی ہے۔ بگٹی نے کہا کہ صحت اصلاحات کا بنیادی مقصد صوبے کے شہریوں کی علاج کے لیے باہر جانے کی ضرورت کم کرنا ہے اور بڑے اسپتالوں میں جدید و خصوصی طبی مراکز قائم کیے جارہے ہیں تاکہ پیچیدہ امراض کا مقامی سطح پر علاج ممکن بنایا جاسکے