وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی موجودہ قیمتیں آئندہ احکامات تک برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ قیمتیں “مزید احکامات تک” نافذ العمل رہیں گی۔ اس فیصلے کے بعد ملک بھر میں صارفین کو پیٹرول اور ڈیزل موجودہ نرخوں پر ہی دستیاب رہے گا اور فی الحال کسی اضافے یا کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔