30°C Sunny

کیچ کا جلاگی بارڈر کراسنگ جولائی میں دوبارہ کھولنے کا اعلان، ایران سے سرحدی تجارت بحال ہوگی

ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ضلع کیچ میں واقع جلاگی بارڈر کراسنگ پوائنٹ جولائی سے باضابطہ طور پر دوبارہ کھول دیا جائے گا، جس کے بعد سرحدی تجارت بحال ہو جائے گی۔ انہوں نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ باقاعدہ تجارتی سرگرمیوں کے آغاز سے قبل تکنیکی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق یہ پیش رفت آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میجر جنرل بلال سرفراز کی قیادت میں کی جانے والی مربوط کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے سرحدی گزرگاہ بند ہونے کے باعث مقامی معیشت شدید متاثر ہوئی، جبکہ جلاگی بارڈر کی بحالی سے تجارت، روزگار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ حکام نے تاجروں اور سرحدی نمائندوں کی مشاورت سے شفاف اور مؤثر تجارتی نظام قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Just In
12-09-2026
برآمدکنندگان نے حکومتی اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا گوادر عید سیونگز بازار کا آغاز، خواتین کی معاشی خودمختاری کو فروغ بلوچستان کے ونٹر زون اسکولوں میں 18 جولائی سے 2 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان – تعلیمی سرگرمیاں 3 اگست سے بحال ہوں گی پاکستان کا شام میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم، اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت پاکستان اور نیپال کا تجارت، سیاحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان کی امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے کی سفارتی کوششیں تیز – کشیدگی کم کرنے کیلئے رابطوں میں اضافہ بلوچستان میں ایڈونچر اسپورٹس کے فروغ کیلئے پالیسی فریم ورک تیار ایران کی اسرائیل پر جوابی کارروائی، خطے میں کشیدگی میں خطرناک اضافہ گوادر انتظامیہ کا این جی اوز کی سرگرمیوں کا جامع جائزہ — شفافیت، مقامی روزگار اور عوامی مفاد کو ترجیح دینے کی ہدایت عراق کا پاکستان کے ساتھ وسیع اقتصادی شراکت داری بڑھانے پر زور – تجارت، سرمایہ کاری اور مصنوعی ذہانت تعاون کیلئے نئی تجاویز پیش