30°C Sunny

بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے وفد کا پشاور کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

پشاور، 15 اپریل (ویب ڈیسک): نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 92 رکنی وفد نے پشاور کا اہم دورہ کیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران وفد کو خیبر پختونخوا کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی اقدامات اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفد نے کور کمانڈر پشاور سے بھی ملاقات کی جس میں قومی اور علاقائی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر نے وفد کو دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے آگاہ کیا۔

وفد نے گورنر ہاؤس پشاور اور بالا حصار فورٹ میوزیم کا بھی دورہ کیا جبکہ شہداء کی یادگار پر حاضری دے کر خراج عقیدت پیش کیا۔

شرکاء نے اپنے تاثرات میں کہا کہ پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نہ صرف ملک کے دفاع میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں بلکہ تعلیم، صحت اور کھیلوں کے فروغ میں بھی نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی اور ترقی سے متعلق زمینی حقائق ان کی توقعات سے زیادہ مثبت ہیں۔

Just In
12-09-2026
پاکستان، کینیڈا میں تجارت، سرمایہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق – اوٹاوا کا 47 ملین ڈالر سے زائد امدادی پیکج کا اعلان مرکزی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 116 ارب روپے کے 7 منصوبوں کی منظوری دے دی، 94.3 ارب روپے کی اسکیمیں ایکنک کو بھجوا دی گئیں پاکستان نے شمالی علاقوں میں آئندہ ہفتے گلیشیئر جھیل سیلاب کے خطرے سے خبردار کردیا – گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کا امکان روس اور یوکرین نے علیحدہ علیحدہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا بلوچستان ہائیکورٹ کا کوئٹہ ٹرانسپورٹ بحران پر نوٹس، الیکٹرک بس منصوبے میں پیش رفت کی ہدایت پاکستان میں سرمایہ کاروں کیلئے کیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ قائم حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھ دیں – آئندہ احکامات تک پیٹرول 299.50 اور ڈیزل 311.47 روپے فی لیٹر پر دستیاب رہے گا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا امریکی حکام سے رابطہ – سرمایہ کاری، کیپیٹل مارکیٹ فنانسنگ اور اسٹریٹجک منصوبوں پر تعاون کیلئے بات چیت برطانوی وزیر کا پاکستان کے دفاعی حق کی حمایت کا اظہار پاکستان، سعودی عرب کا بحیرہ احمر سکیورٹی پر قریبی رابطوں کا عزم – شہباز شریف نے مملکت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کر دیا