29°C Storm

آئی جی بلوچستان کا شہریوں اور پولیس کے درمیان تعاون مضبوط بنانے پر زور

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور معاشی استحکام کے لیے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شمولیت کے بغیر پائیدار امن قائم نہیں کیا جا سکتا اور پولیس کو عوامی تعاون کے ساتھ مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

آئی جی پولیس کے مطابق قانون کی عملداری اور جرائم کی روک تھام کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔