27°C Sunny

پاکستان کی امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے کی سفارتی کوششیں تیز – کشیدگی کم کرنے کیلئے رابطوں میں اضافہ

اسلام آباد، پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے اور آخری لمحات میں کسی ممکنہ معاہدے تک پہنچنے کیلئے سفارتی کوششیں مزید تیز کر دی ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن قریب آ رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سفارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس میں اسلام آباد خطے کے دیگر اہم ممالک کے ساتھ مل کر رابطے جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ صورتحال مزید بگڑنے سے بچائی جا سکے۔ اس دوران تجاویز اور جوابی تجاویز امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستانی ثالثی کے ذریعے منتقل کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سفارتی کوششوں کے باوجود دونوں فریقین کے درمیان اختلافات اب بھی بہت زیادہ ہیں، جس کے باعث فوری طور پر کسی حتمی معاہدے کا امکان کم دکھائی دیتا ہے۔

ادھر چین اور روس بھی اس تازہ رابطہ کاری کے عمل میں شامل ہیں، جبکہ تہران نے کسی بھی ممکنہ معاہدے کیلئے اپنی کچھ شرائط بھی پیش کی ہیں۔

حکام کے مطابق پاکستان کی کوشش ہے کہ مذاکرات کا یہ سلسلہ جاری رہے تاکہ خطے میں کسی بڑے بحران سے بچا جا سکے۔

Just In
28-10-2026
حکومت کا قبائلی اضلاع کی ٹیکس چھوٹ میں آئی ایم ایف سے توسیع لینے کا اعلان بلوچستان میں 720 سے زائد نوجوانوں کے لیے فنی تربیتی پروگرام کا آغاز، 240 سے زیادہ طالبات بھی زیرِ تربیت نوکریوں کی فراہمی قومی ترجیح ہے، بلوچستان کے گورنر کا کراچی میں اظہار خیال گورنر بلوچستان اور امریکہ میں مقیم پاکستانی تاجر کی ملاقات، طلبہ کے لیے وظائف اور جامعات کی جدید کاری پر تبادلہ خیال بلوچستان حکومت کا تعلیمی نظام بہتر بنانے کا بڑا اقدام، 900 اسکولوں میں ڈبل شفٹ اور یونیفارم لازمی شرط ختم کرنے کی منظوری سندھ کابینہ کا اہم فیصلہ – رینجرز کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع، گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی منظوری جرمن کنسلٹنٹ پی پی ایل کے بلوچستان میں بڑے معدنی منصوبے میں شامل – بارائٹ، لیڈ اور زنک منصوبہ عملی مرحلے میں داخل بلوچستان حکومت نے باصلاحیت نوجوانوں کیلئے بیرون ملک پی ایچ ڈی وظائف کا اعلان کردیا بلوچستان میں کامیاب مذاکرات، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم پاکستان میں آج 26 مارچ 2026 کے سونے کی قیمتیں