30°C Sunny

بلوچستان میں سیلابی تباہی، سات افراد جاں بحق، سینکڑوں گھر تباہ

کوئٹہ/ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے شدید تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی جبکہ سینکڑوں گھر، مویشی اور فصلیں تباہ ہو گئیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ہرنائی، کوہلو، تربت، جعفرآباد، لورالائی، کچھی، نصیرآباد، جھل مگسی، ڈیرہ بگٹی، سبی اور بولان سمیت متعدد اضلاع شدید متاثر ہوئے۔ کچھی کے علاقے میں بند ٹوٹنے سے 100 سے زائد مکانات منہدم، 50 سے زائد مویشی ہلاک اور تقریباً 400 ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آ گئی۔

مختلف واقعات میں لورالائی اور کچھی میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے، کوہلو میں چھت گرنے، لورالائی میں دیوار گرنے، جعفرآباد میں ایک بچے کے ڈوبنے اور کیچ میں دو افراد سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے اموات ہوئیں۔

شدید بارشوں سے اہم شاہراہیں بھی متاثر ہوئیں، ہرنائی-کوئٹہ اور کوئٹہ-سنجاوی قومی شاہراہوں کے کچھ حصے بہہ گئے جبکہ اندرونی سڑکیں بند ہو گئیں، جس سے سندھ اور بلوچستان کے درمیان زمینی رابطہ متاثر ہوا۔

ریسکیو ادارے اور ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے اور بندوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔ حکام کے مطابق ہزاروں مویشی ہلاک اور گندم، چنے اور سرسوں کی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

Just In
12-09-2026
بلوچستان میں مواصلاتی شعبے کی ترقی اور شاہراہوں کی تعمیر پر وفاقی وزیر اور گورنر کا تبادلہ خیال پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان ڈیڈلاک ختم کرنے کے لیے خاموش سفارتی کوششوں میں مصروف پیٹرول ڈیزل مہنگا، حکومت کا بڑا فیصلہ، عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ پاکستان کی امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے کی سفارتی کوششیں تیز – کشیدگی کم کرنے کیلئے رابطوں میں اضافہ پاکستان نے یو اے ای کے دو ارب ڈالر واپس کیے، نئے مالی ذرائع کی تلاش تیز سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن کمی مارکیٹوں میں پاکستان، قطر کے امیر اور وزیراعظم شہباز شریف میں اتفاق – ایران امریکہ مذاکرات کو ’’منفی عناصر‘‘ سے محفوظ رکھنے پر زور زیارت میں دہشت گرد حملہ، 9 پولیس اہلکار شہید آئی ایف سی اور سندھ حکومت کا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر و قابل تجدید توانائی میں تعاون پر اتفاق – انسانی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ پر توجہ صدر مملکت نے فنانس بل 2026 پر دستخط کر دیے – 18.8 کھرب روپے کا وفاقی بجٹ مالی سال 2026-27 کے لیے نافذ