31°C Sunny

فرانس 24 کی جعلی ویڈیو بے نقاب، پاکستان مخالف مہم کا دعویٰ غلط

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی France 24 سے منسوب ویڈیو کو جعلی اور گمراہ کن قرار دے دیا گیا ہے، جس میں پاکستان مخالف مہم کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

فیکٹ چیک رپورٹ کے مطابق مذکورہ ویڈیو میں یہ تاثر دیا گیا کہ ایران کے نام پر جعلی اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، تاہم ایسا کوئی پروگرام یا خبر فرانس 24 پر نشر نہیں ہوئی۔

تحقیقات میں سامنے آیا کہ ویڈیو دراصل فرانس 24 کے پروگرام “اسکوپ” کے 27 مارچ کے اصل کلپ سے لی گئی تھی، جس میں اسرائیل جنگ اور میڈیا پابندیوں پر بات کی گئی تھی، نہ کہ پاکستان سے متعلق کوئی رپورٹ شامل تھی۔

مزید تجزیے میں معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو کا آڈیو بھی اصل نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کیا گیا، جسے ایک ٹول نے ڈیپ فیک قرار دیتے ہوئے انتہائی کم صداقت اسکور دیا۔

فیکٹ چیک کے مطابق ویڈیو کو ایڈیٹنگ کے ذریعے تیار کیا گیا اور اس میں غیر متعلقہ مناظر کے ساتھ جعلی آڈیو شامل کر کے گمراہ کن بیانیہ پیش کیا گیا، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

Just In
14-09-2026
کراچی جانے والا کے ٹو ایئرویز کارگو طیارہ لاپتہ – وزیراعظم شہباز شریف کا عرب سمندر میں سرچ آپریشن تیز کرنے کا حکم بلوچستان میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی پالیسیوں پر وزیراعلیٰ کا زور اقوام متحدہ میں پاکستان کا انتباہ، مصنوعی ذہانت اور ڈرون جنگ بچوں کے لیے سنگین خطرہ قرار – تنازعات کی بنیادی وجوہات ختم کرنے اور عالمی احتساب پر زور روس نے پنجاب آلو کی درآمد پر پابندی ختم کر دی – 101 پاکستانی برآمد کنندگان کو دوبارہ روسی مارکیٹ تک رسائی مل گئی پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 23.72 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، تجارتی قرضوں سے مرکزی بینک کے ذخائر میں 1.21 ارب ڈالر اضافہ پاکستانی سفیر کے مطابق چین نے ایران جنگ بندی سفارت کاری میں خاموش کردار ادا کیا بجٹ سے پہلے بڑے فیصلوں کی تیاری، سیکیورٹی، توانائی اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے کی منظوری متوقع پاک بحریہ کو مستقل جنگی تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت جاری زیارت میں دہشت گرد حملہ، 9 پولیس اہلکار شہید چیف سیکرٹری بلوچستان کی اسکول انرولمنٹ مہم 2026 پر اجلاس، 2 لاکھ 61 ہزار داخلوں کا ہدف مقرر