26°C Sunny

وزیراعظم کا ہر شہری کو اپنا گھر دینے کا عزم، ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے اہم ہدایات جاری

اسلام آباد (GWADAR SPEAKS – ویب ڈیسک): وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہر شہری کو اپنا گھر فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسان شرائط پر ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ہاؤسنگ شعبے میں سرمایہ کاری پر زور

وزیراعظم کی زیر صدارت رہائشی شعبے میں سرمایہ کاری، کم لاگت گھروں کی فراہمی اور روزگار کے مواقع بڑھانے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، جن سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔

بیرونی سرمایہ کاری کے لیے اقدامات

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بیرونی سرمایہ کاروں اور اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ سے نہ صرف معیشت مستحکم ہوگی بلکہ لاکھوں افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت

اجلاس میں حکام کو ہدایت دی گئی کہ ہاؤسنگ اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے قابلِ عمل حکمت عملی تیار کی جائے، جس میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھی شامل کیا جائے۔

ترقی اور روزگار کے امکانات

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جس سے رہائشی منصوبوں میں اضافہ، معاشی سرگرمیوں میں تیزی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

Just In
28-10-2026
حکومت کا 60 روزہ اسٹریٹجک آئل ریزرو منصوبہ تیز کرنے کا فیصلہ – توانائی تحفظ کیلئے خام تیل اور پٹرولیم ذخائر بڑھانے پر توجہ گوادر میں اسٹریٹجک آئل ریزروز قائم کرنے کا فیصلہ اسلام آباد میں مبینہ فراڈ کال سینٹر پر بڑا چھاپہ — 258 غیر ملکی گرفتار، 40 چینی اور 170 ویتنامی شہری شامل پسنی کے ساحلی علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن — درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار، سرکاری اراضی واگزار ایران ایئر نے کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان پروازیں عارضی معطلی کے بعد بحال کر دیں، پہلی پرواز ۸۰ سے زائد مسافروں کو لے کر ایران روانہ پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بندش میں 24 جون تک توسیع کردی گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا 10 لاکھ مصنوعی ذہانت ماہرین کی تربیت پر زور، جامعات میں اصلاحات کی ہدایت گوادر کے رہائشیوں کا ایس ایچ او جیوانی محمد عارف کی بحالی کا مطالبہ، تبادلے پر نظرثانی کی اپیل بلوچستان کے ارکان پارلیمنٹ کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات، ترقی و امن پر گفتگو پاکستان اور یوریشیائی اقتصادی اتحاد کے درمیان تجارتی معاہدے پر بات چیت