30°C Sunny

بلوچستان کے ضلع کیچ میں اے این ایف کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3,825 کلوگرام منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے جوسک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3,825 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشتبہ ٹھکانے پر کارروائی کی گئی، جہاں منشیات اسمگلنگ کے ایک نیٹ ورک کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ برآمد ہونے والی منشیات میں 2,454 کلوگرام چرس، 1,363 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین یعنی آئس اور 8 کلوگرام ہیروئن شامل ہے، جن کی مجموعی مالیت 560 ملین روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ اے این ایف کے مطابق یہ منشیات افغانستان سے پاکستان اسمگل کرکے ایک کمپاؤنڈ میں عارضی طور پر ذخیرہ کی گئی تھیں، جنہیں بعد ازاں سمندری راستے کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیا جانا تھا۔ فورس کے مطابق اسمگلنگ نیٹ ورک کی جانب سے سگنل موصول ہونے کے بعد منشیات کی بیرون ملک ترسیل کی جانی تھی، تاہم کارروائی کے دوران اسے قبضے میں لے لیا گیا۔ برآمدگی کے بعد اے این ایف نے مبینہ بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے ارکان اور ان کے سہولت کاروں کی شناخت اور گرفتاری کیلئے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔ اے این ایف کے مطابق ماضی میں بھی افغانستان سے پاکستان اور بعد ازاں دیگر ممالک کو بڑی مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی متعدد کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں، جبکہ حالیہ کارروائی بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورکس کے خلاف جاری اقدامات کا حصہ ہے

Just In
27-10-2026
ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی صنعت میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط متوقع پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ متوقع، جائزہ مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل پاکستان کا ایران امریکہ مذاکرات میں پیش رفت پر اظہارِ امید – پابندیوں میں نرمی سے تجارتی و اقتصادی تعاون جڑنے کا امکان سلامتی کونسل میں منتخب ارکان کا کردار بڑھانے کے لیے پاکستان اور ترکیہ کا مشترکہ مؤقف، اصلاحات پر زور بلوچستان پولیس کے شہداء کو خراج تحسین، جدید اصلاحات سے کارکردگی بہتر قرار میٹا اور گوگل امریکی عدالتوں میں کیسز ہار گئے، 60 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر امین مندوخیل کا ٹراما سینٹر کا دورہ، سہولیات کا جائزہ بلوچستان اسمبلی نے ضابطہ فوجداری ترمیمی اور شہری سہولت و گورننس بل 2026 منظور کرلیے امریکی بالادستی سے غیر یقینی صورتحال تک عالمی طاقت کا بدلتا منظرنامہ پاکستان میں آج ڈالر 278.30 روپے، یورو 319.10 اور پاؤنڈ 372.45 روپے کی بلند سطح پر برقرار