28°C Sunny

چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان کا جی ڈی اے امور کا جائزہ، پائیدار ترقی اور بہتر سہولیات کے لیے اقدامات کی ہدایت

چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے امور کا جائزہ لیتے ہوئے گوادر میں پائیدار ترقی اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس کے دوران گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مختلف ترقیاتی اور انتظامی معاملات، جاری منصوبوں اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکریٹری نے متعلقہ حکام کو ترقیاتی سرگرمیوں کی رفتار بہتر بنانے اور منصوبوں پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے گوادر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، شہری خدمات کے معیار میں بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کو طویل مدتی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔ شکیل قادر خان نے ہدایت کی کہ دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے ایسے اقدامات کیے جائیں جو گوادر کی پائیدار ترقی اور شہریوں کے لیے بہتر خدمات کی فراہمی میں معاون ثابت ہوں۔ اجلاس میں گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے متعلقہ افسران نے جاری منصوبوں اور انتظامی امور سے متعلق بریفنگ بھی دی