28°C Sunny

پاکستان اور کرغزستان کا سالانہ باہمی تجارت 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف، 15 دوطرفہ دستاویزات پر دستخط

پاکستان نے کرغزستان کو اپنے تجارتی اور مواصلاتی راستوں کے ساتھ کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں تک رسائی کے وسیع مواقع فراہم کرنے کی پیشکش کردی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بشکیک میں کرغزستان کے صدر صدر جپاروف سے مذاکرات کے دوران کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان جامع تعاون مضبوط بنانے اور طے پانے والے معاہدوں پر مؤثر عملدرآمد کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان متحرک سیاسی روابط مستقبل میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے آنے والے برسوں میں پاکستان اور کرغزستان کے درمیان سالانہ باہمی تجارت کا حجم 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف بھی مقرر کیا۔ مذاکرات کے دوران وزیراعظم نے کرغزستان کی قیادت اور عوام کو ملک کی 35ویں یوم آزادی، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی اور چھٹی عالمی خانہ بدوش کھیلوں کے انعقاد پر مبارک باد دی۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوستی، باہمی اعتماد اور مفاہمت کی بلند سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک نے سیاسی، تجارتی و اقتصادی، قانون نافذ کرنے والے اداروں، تعلیم، سائنسی و تکنیکی اور انسانی شعبوں سے متعلق 15 دوطرفہ دستاویزات پر دستخط اور تبادلہ کیا۔ رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدے دونوں ممالک کے درمیان نئے منصوبوں اور مشترکہ اقدامات کی راہ ہموار کریں گے۔

Just In
27-10-2026
گوادر اولڈ ٹاؤن میں عوامی فلاحی منصوبوں میں تیزی – اسکولوں، کھیلوں کے میدانوں اور بنیادی سہولیات کی بہتری جاری گوادر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی کی تشخیص کی صلاحیت میں اضافہ، جدید ٹیسٹنگ کٹس کی فراہمی سے بروقت علاج ممکن ہوگا بگٹی کا صحافیوں کے تحفظ اور فلاح کے لیے حکومتی تعاون کا اعلان پاکستان مشرقِ وسطیٰ بحران میں فعال ثالثی کردار ادا کر رہا ہے، پاکستانی سفیر کوئٹہ پولیس کی کارروائی، اے ٹی ایم فراڈ کے شبہے میں تین افراد گرفتار، ۴۵ کارڈز اور ۵ لاکھ روپے برآمد پاکستان اسٹیٹ آئل کے بورڈ نے پارکو کے ساتھ پانچ سالہ معاہدے کی منظوری دے دی، پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوگا حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب کے لیے پاکستانی پروازیں متاثر، گزشتہ ۲۴ گھنٹوں میں ملک بھر کی ۱۱۴ پروازیں منسوخ جبکہ ۷۷ تاخیر کا شکار گوادر پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ – بنگلہ دیشی جہاز کی آمد سے عالمی بحری اعتماد مزید مضبوط بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کا خواتین کاروباری افراد کے لیے آگاہی سیشن، کاروباری معاونت اور معاشی خودمختاری کے فروغ پر زور کے سی ایف آر کی جانب سے حکمرانی پر قومی مکالمے کا انعقاد – سابق وزیراعظم، وفاقی وزیر اور ماہرین پالیسی سیمینار میں شریک ہوں گے