28°C Sunny

سرفراز بگٹی کا حنا اورک میں آپریشن کا حکم – دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، مشترکہ چیک پوسٹیں اور متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے حنا اورک واقعے کے بعد فوری طور پر علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن شروع کرنے، مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، صوبائی وزراء، سول و عسکری حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور شہریوں کے تحفظ کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

اجلاس میں حنا اورک اور گردونواح میں پیش آنے والے واقعے پر بریفنگ دی گئی، جس کے بعد امن کی فوری بحالی اور دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے حنا اورک سمیت ملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف فوری سینیٹائزیشن آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں مشترکہ چیک پوسٹیں فوری طور پر فعال کی جائیں گی جہاں تمام متعلقہ سیکیورٹی ادارے مل کر فرائض انجام دیں گے تاکہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکی جا سکے اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے

وزیراعلیٰ نے حنا اورک واقعے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہداء اور متاثرہ افراد کے خاندانوں کے لیے مالی امداد اور حکومتی معاوضے کا عمل دو روز میں شروع کیا جائے

انہوں نے پرامن احتجاج کو شہریوں کا آئینی و جمہوری حق قرار دیتے ہوئے مظاہرین کے جائز مطالبات کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی، جس کی سربراہی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ کریں گے

کمیٹی قبائلی عمائدین، منتخب نمائندوں، سول سوسائٹی اور دیگر متعلقہ فریقین سے مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی کوشش کرے گی

سرفراز بگٹی نے حنا اورک کے عوام اور قبائل کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے، شہریوں کے تحفظ اور صوبے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

Just In
12-09-2026
پاکستان کا مستقبل کئی لوگوں کے اندازوں سے زیادہ روشن قرار پاکستان نیوی نے گوادر کے قریب لاپتہ کارگو طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا – پانچ لاپتہ عملے کی تلاش کے لیے آپریشن جاری سندھ اور بلوچستان کے گورنرز کی ملاقات، اقتصادی ترقی اور تعاون پر تبادلہ خیال فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، پاکستان ترکیہ سعودی عرب دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق علامہ اقبال کی 88ویں برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے کراچی میں اکتوبر میں قومی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد ہوگا – ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے بلوچستان حکومت اور یو این ایف پی اے متحرک – خاندانی منصوبہ بندی خدمات کے دائرہ کار میں توسیع کا فیصلہ بلوچستان میں فیلڈ افسران کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ، ترقیاتی منصوبے جون تک مکمل کرنے کی ہدایت ہرمز بحران کے باعث شپنگ کمپنیوں کا گوادر پورٹ کی طرف رخ بڑھ گیا پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، 14 اپریل 2026 کو نئی ریٹس جاری