27°C Sunny

جی ڈی اے کی مالی کارکردگی میں نمایاں بہتری، 13 کروڑ روپے سے زائد بچت

گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (GDA) نے مالی سال 2025-26 کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نمایاں مالی بچت اور بہتر مالی نظم و نسق حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اجلاس میں آمدن و اخراجات، نظرثانی شدہ تخمینوں اور آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کفایت شعاری، شفافیت، سخت مالی نظم و ضبط اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کے باعث اتھارٹی نے مجموعی طور پر 13 کروڑ روپے (130 ملین روپے سے زائد) کی بچت حاصل کی ہے۔ یہ بچت مختلف شعبوں میں مؤثر مالی انتظام کے ذریعے ممکن ہوئی جن میں پیٹرول (POL)، طبی اخراجات، سفری الاؤنسز، مہمان نوازی، ٹرانسپورٹ اور یوٹیلیٹی بلز شامل ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میاں معین الرحمٰن خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ادارے میں مالی نظم و ضبط، شفافیت اور احتساب کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مالی معاملات، اکاؤنٹس اور بجٹ مینجمنٹ کو جدید پیشہ ورانہ معیار کے مطابق بنایا جائے تاکہ دستیاب وسائل کا بہترین اور مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید ہدایت دی کہ آمدن کے تمام ممکنہ ذرائع کا جامع جائزہ لیا جائے، نئے قابل عمل منصوبے تیار کیے جائیں اور ریکوری اور وصولی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ ان کے مطابق ادارے کی مالی خودکفالت کے لیے پائیدار حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے۔

ڈی جی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مضبوط مالی انتظام، شفافیت اور کفایت شعاری کے ذریعے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نہ صرف اپنے ترقیاتی اہداف حاصل کرے گی بلکہ شہر میں جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو بھی مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔

Just In
27-10-2026
عالمی بینک کا داسو پن بجلی منصوبے سے متعلق شکایت کنندگان کو انتقامی کارروائیوں سے تحفظ دینے پر زور وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر میں اصلاحات اور ممکنہ نئی ٹیکس وصولی ایجنسی سے متعلق تجاویز ۱۹ اکتوبر تک طلب کر لیں وزیراعظم نے وفاقی وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کا حکم دے دیا – سی پیک اتھارٹی، پلاننگ کمیشن اور ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ ہوگا پاکستانی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں چوتھا کمزور ترین قرار – ہینلے انڈیکس میں 101ویں پوزیشن، صرف 29 ممالک تک رسائی روس اور یوکرین نے علیحدہ علیحدہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان ارکان پارلیمنٹ کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر غور امریکہ اور ایران کے درمیان سخت بیانات، جنگ بندی خطرے میں پڑ گئی بلاول بھٹو نے بلوچستان میں صحت منصوبے اور ایئر ایمبولینس سروس شروع بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز کا 66 فیصد جاری، 44 فیصد خرچ ہو چکا ہے بلوچستان میں نوجوانوں کیلئے صنعت سے منسلک تربیتی پروگراموں پر زور – حکومت، اداروں اور کاروباری شعبے کے درمیان رابطہ بڑھانے کا فیصلہ