34°C Cloudy

گوادر میونسپل عمارت کی تزئین و مرمت پر اکیس اعشاریہ پانچ ملین خرچ

گوادر، بلوچستان، پاکستان میں میونسپل کمیٹی کی عمارت کی مرمت اور اپ گریڈیشن پر مجموعی طور پر 2 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد اخراجات کیے گئے ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق منصوبے میں ساختی بہتری کے ساتھ جدید اور ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی پر بھی توجہ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بنیادی تعمیراتی کاموں، جن میں سیمنٹ، سریا اور مزدوری شامل ہیں، پر تقریباً 43 لاکھ روپے خرچ کیے گئے جبکہ ورکشاپ، پارکنگ شیڈ اور مرکزی گیٹ کی تعمیر پر 12 لاکھ روپے سے زائد رقم صرف ہوئی۔

عمارت کو جدید بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر 3 لاکھ 38 ہزار روپے اور ایل ای ڈی سسٹمز، ایئر کنڈیشنرز اور متعلقہ آلات پر تقریباً 12 لاکھ 70 ہزار روپے خرچ کیے گئے، جبکہ فرنیچر اور کاؤنٹرز کی تنصیب پر بھی اخراجات کیے گئے۔

بجلی کی کمی اور موسمی حالات سے نمٹنے کے لیے سولر سسٹم، لائٹس اور پولز نصب کیے گئے جن پر تقریباً 7 لاکھ 86 ہزار روپے لاگت آئی۔ اس کے علاوہ عمارت کی خوبصورتی کے لیے ماربل پالش، مصنوعی گھاس، شجرکاری اور آرائشی لائٹنگ جیسے اقدامات بھی مکمل کیے گئے۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کا مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا، سروس ڈیلیوری کو مؤثر بنانا اور ایک جدید و عوام دوست انتظامی ماحول قائم کرنا ہے۔

Just In
26-04-2026
گوادر، 14 اپریل (ویب ڈیسک): ضلعی انتظامیہ گوادر نے ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ کی زیر صدارت ایک منفرد کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوامی مسائل براہِ راست سنے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری میں شہریوں نے شہری سہولیات، صحت، تعلیم اور بنیادی انفراسٹرکچر سے متعلق شکایات اور مسائل پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر متعدد مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے اور بعض معاملات پر ریلیف اقدامات کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام شہری و سماجی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ چین پاکستان مشترکہ امن اقدام، ایران امریکا جنگ میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش پاکستان اور رومانیہ میں بندرگاہی تعاون کا معاہدہ، تجارت کے نئے مواقع رومانیہ کا اسلام آباد مذاکرات میں کردار پر پاکستان کی تعریف یورونیوز کے مارننگ پروگرام میں عالمی صورتحال پر تفصیلی گفتگو بلوچستان حکومت صحافت کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، مندخیل سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن کمی مارکیٹوں میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد تہران میں جشن گوادر سے ایران کے راستے وسطی ایشیا تک نئی تجارتی راہداری کا آغاز گوادر پورٹ پر بڑی پیش رفت، جدید کارگو جہاز ایچ ایم او لیڈر کی کامیاب برتھنگ، تجارتی سرگرمیوں میں نیا سنگ میل