28°C Sunny

گوادر نارتھ فری زون سے چین کو ۸۱ ٹن گدھے کا گوشت، ہڈیاں اور کھالیں برآمد

گوادر نارتھ فری زون میں کام کرنے والی چینی کمپنی ہینگینگ نے ۵ اکتوبر کو گدھے کا ۸۱ ٹن گوشت، ہڈیاں اور کھالیں تین کھیپوں میں چین برآمد کر دیں۔ گوادر پرو کے مطابق ہر کھیپ کا خالص وزن ۲۷ ٹن تھا اور تمام کھیپیں کسٹم کلیئرنس، برآمدی ضوابط اور مقررہ طریقۂ کار مکمل کرنے کے بعد روانہ کی گئیں۔

کمپنی کے ایک عہدیدار کے مطابق گدھے کا تمام گوشت منجمد حالت میں بحری جہازوں کے ذریعے چین بھیجا گیا۔ طے شدہ ضوابط کے تحت گوادر فری زون میں قائم یہ تنصیب سخت نگرانی میں کام کرتی ہے، جہاں ضمنی مصنوعات کی مقامی پاکستانی منڈی میں فروخت کی اجازت نہیں، جبکہ انہیں صرف فضائی یا بحری راستے سے باہر بھیجنے کی پالیسی نافذ ہے۔

پاکستان میں گدھے کے گوشت اور کھالوں کی پراسیسنگ کے لیے جدید مذبح خانہ گزشتہ سال تقریباً پانچ کروڑ ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا گیا تھا۔ اس منصوبے کا مقصد چین میں گدھے کے گوشت اور کھالوں کی طلب پوری کرنے کے لیے برآمدات کو فروغ دینا ہے۔

چین میں گدھے کی کھال سے روایتی چینی ادویاتی مصنوعات، خصوصاً ای جیاو، تیار کی جاتی ہیں، جس کے لیے کھال اہم خام مال ہے۔ پاکستان میں تقریباً ۵۸ لاکھ گدھے موجود ہیں اور ملک گدھوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔

Just In
27-10-2026
بلوچستان میں ٹرین سروس معطل، ریلوے نظام مکمل طور پر بند وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ۳۰ ہزار نوجوانوں کو فنی تربیت دے کر بیرونِ ملک روزگار دلانے کے پروگرام میں تیزی لانے کی ہدایت چیئرمین گوادر ڈسٹرکٹ کونسل شے مختار کا جیوانی کی خراب واٹر پائپ لائن کا معائنہ، پانی کی فراہمی فوری بحال کرنے کی ہدایت سعودی سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقامی اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار پاکستان میں کینسر کے علاج میں بڑی پیش رفت، پہلی CAR T-cell تھراپی کامیاب پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان عدالتی تعاون میں پیش رفت – باکو میں مشترکہ تربیتی پروگرام کا انعقاد ایڈیشنل سیشن عدالت کا محمد اعظم قتل کیس میں فیصلہ، گلزادی بلوچ کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت سزا ایران کا وقتی جنگ بندی سے انکار، خطے میں مکمل جنگ کے خاتمے کا مطالبہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر اتفاق – پاکستان کا پائیدار امن کے لیے تعمیری کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ پاکستان کا سلامتی کونسل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کے خاتمے کا مطالبہ