29°C Sunny

گوادر میں بلوچستان فشریز اینڈ ایکوا کلچر بل 2026 کا جائزہ

گوادر میں بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ماہی گیری نے 3 اکتوبر کو مجوزہ بلوچستان فشریز اینڈ ایکوا کلچر بل 2026 کا جائزہ لیا۔ مجوزہ قانون کا مقصد ماہی گیروں کے حقوق کا تحفظ، سمندری وسائل کی حفاظت، ایکوا کلچر کو فروغ دینا اور ماہی گیری کے شعبے میں مؤثر ضابطہ کاری کو مضبوط بنانا ہے۔ اجلاس میں غیر قانونی ٹرالنگ اور ممنوعہ جالوں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سمندری وسائل کے تحفظ کیلئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ارکان نے مچھلیوں کی افزائش کے ادوار کو مدنظر رکھتے ہوئے سائنسی بنیادوں پر ماہی گیری کے موسم کی بندش کی پالیسی پر بھی غور کیا۔ کمیٹی نے ماہی گیری کے شعبے میں تحقیق اور اعداد و شمار جمع کرنے کے نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا جبکہ فشریز کونسل کے کردار کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق تجاویز بھی زیر غور آئیں۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا کہ مجوزہ قانون کو حتمی شکل دینے سے قبل ماہی گیروں اور دیگر متعلقہ فریقین کی آرا حاصل کی جائیں گی اور قابل عمل تجاویز کو بل میں شامل کیا جائے گا۔ اجلاس کوئٹہ سے باہر قائمہ کمیٹی کا پہلا اجلاس تھا، جس کے ذریعے گوادر کے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے براہ راست مشاورت کا موقع ملا۔ کمیٹی کی سفارشات شامل کرنے کے بعد بل کو منظوری کیلئے مقررہ قانونی مراحل سے گزارا جائے گا

Just In
27-10-2026
پاکستان نے خلا مشن کے لیے دو خلاباز منتخب کر لیے بلوچستان اسمبلی میں سرداری نظام کے خاتمے کی قرارداد نمٹا دی گئی، اسپیکر کے مطابق 1976 میں قانون سازی ہو چکی ایس ای سی پی نے علی بابا کی حمایت یافتہ BNPL کمپنی KOKO TECH پاکستان کو لائسنس جاری کر دیا پاکستان کرکٹ میں جدید ٹیکنالوجی کا آغاز – بیٹرز کی تربیت کے لیے پہلی بار اے آئی بولنگ مشین متعارف پاکستانی عملے کی رہائی، تجارت اور دوطرفہ تعاون سمیت اہم امور پر برطانوی حکام سے بات چیت ہوگی تربت میں ۴۰ نوجوانوں کے لیے دو روزہ لیڈرشپ بوٹ کیمپ اختتام پذیر، لڑکیوں کی اکثریت نے شرکت کی گوادر انتظامیہ کا این جی اوز کی سرگرمیوں کا جامع جائزہ — شفافیت، مقامی روزگار اور عوامی مفاد کو ترجیح دینے کی ہدایت نشان حیدر یافتہ میجر عزیز بھٹی شہید کو خراج عقیدت، 1965 کی جنگ میں بے مثال بہادری اور قربانی کو سلام تمپ ڈگری کالج میں نئے طلبہ کے لیے کیریئر کونسلنگ سیشن، تعلیم، نظم و ضبط اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر زور بلوچستان اسمبلی نے پانچ بل منظور، جعلی ادویات، گیس لوڈشیڈنگ اور شراب کی دکانوں پر رپورٹس طلب