29°C Sunny

گوادر انتظامیہ کا این جی اوز کی سرگرمیوں کا جامع جائزہ — شفافیت، مقامی روزگار اور عوامی مفاد کو ترجیح دینے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی زیر صدارت ضلع میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں کا اجلاس ہوا، جس میں ان کی سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں، رجسٹریشن، روزگار کے مواقع اور مالی شفافیت کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ این جی اوز عوامی فلاح اور پائیدار ترقی کو ترجیح دیں اور ملازمتوں، خصوصاً غیر تکنیکی اور نچلی سطح کی آسامیوں پر مقامی افراد کو فوقیت دی جائے۔ تکنیکی عہدوں پر باہر سے ماہرین صرف اس صورت میں رکھے جائیں جب مقامی اہل امیدوار دستیاب نہ ہوں۔

انتظامیہ نے این جی اوز سے فنڈنگ ذرائع، بجٹ، آڈٹ، بینک اکاؤنٹس، جاری و مکمل منصوبوں، خالی آسامیوں اور منصوبوں کے اثرات کی تفصیلات طلب کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے نوجوانوں کے لیے سولر ٹیکنالوجی سمیت عملی فنی تربیت بڑھانے پر بھی زور دیا۔

Just In
27-10-2026
پاکستان ریلوے کا ڈیجیٹل نظام میں بڑا انقلاب، RAIN پروگرام شروع ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکہ کو خدشات پہنچائے، حملے مؤخر سندھ و بلوچستان میں اسکول یکم اپریل سے کھلیں گے، پانچ روزہ ہفتہ نافذ ایران نے پاکستان کیلئے قطر ایل این جی شپمنٹ کو راستہ دے دیا – آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرنے پر توانائی فراہمی خدشات میں کمی پاکستان اور نیپال کا ثقافتی و ورثہ تعاون بڑھانے پر اتفاق مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث ایشیا میں الیکٹرک گاڑیوں کی طلب میں اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کی تمام صنعتی شعبوں میں پیداواری نگرانی کا نظام ۳۱ دسمبر تک مکمل فعال بنانے کی ہدایت پاک چین معاہدے اہم شعبوں میں ترقی اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے آبنائے ہرمز میں رکاوٹ کے بعد پاکستان کا امریکی خام تیل پر انحصار بڑھنے لگا — سینرجیکو نے درآمدات میں نمایاں اضافہ کر دیا ایران نے آبنائے ہرمز مطالبات کی تکمیل تک عارضی جنگ بندی مسترد کر دی – روس اور چین سے مشاورت جاری رکھنے کا اعلان