29°C Sunny

غیر معیاری اور مضر صحت اشیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 50 سے زائد کاروباروں کو بہتری کے نوٹس

بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں خوراک کے معیار اور حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے جاری کارروائیوں کے دوران 45 کاروباری مراکز پر جرمانے عائد جبکہ 50 سے زائد دیگر کو بہتری کے نوٹس جاری کر دیے۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے کوئٹہ، تربت، اوستہ محمد، مسلم باغ، خضدار اور حب میں بیکریوں، ریسٹورنٹس، جنرل اسٹورز، مٹھائی کی دکانوں، گوشت اور دودھ کے مراکز، مصالحہ یونٹس اور نان شاپس کا معائنہ کیا۔ کوئٹہ میں بعض مقامات پر خراب گوشت، کیڑے مکوڑوں کی موجودگی، غیر hygienic کچن، زنگ آلود برتن، ناقص آلات کی دیکھ بھال اور خوراک کو غیر مناسب طریقے سے ذخیرہ کرنے سمیت متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ حکام نے ایک آر او واٹر پلانٹ کے خلاف بھی کارروائی کی، جس پر غیر رجسٹرڈ برانڈ کے نام سے بوتل بند پانی فروخت کرنے کا الزام تھا۔ دیگر اضلاع میں معائنے کے دوران زائد المیعاد اشیا، ناقص صفائی، غیر مناسب اسٹوریج، غیر مجاز فوڈ کلرز کے استعمال اور مبینہ طور پر دودھ میں ملاوٹ سمیت مختلف خلاف ورزیاں بھی سامنے آئیں۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے حکام نے واضح کیا ہے کہ غیر معیاری اور مضر صحت خوراک کی روک تھام کے لیے صوبے بھر میں کارروائیاں مزید جاری رہیں گی اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

Just In
27-10-2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی اور سرمایہ کاری تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق خلیجی کشیدگی کے دوران گوادر پھر عالمی توجہ کا مرکز، کیا پاکستان اس بار موقع سے فائدہ اٹھا پائے گا؟ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر اتفاق – پاکستان کا پائیدار امن کے لیے تعمیری کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ شہید ذاکر بلوچ انڈیپنڈنس کپ نے گوادر میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں میں حب الوطنی کو اجاگر کیا – ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین بلوچستان حکومت کا تعلیمی نظام بہتر بنانے کا بڑا اقدام، 900 اسکولوں میں ڈبل شفٹ اور یونیفارم لازمی شرط ختم کرنے کی منظوری پاکستان کے وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور آرمی چیف آج مکہ دفاعی معاہدے کے تحت اجلاس میں شرکت کریں گے جنگ بندی کے اعلان کے بعد تہران میں جشن سلامتی کونسل میں ایران سے متعلق قرارداد مسترد، روس اور چین کا ویٹو، پاکستان اور صومالیہ کا عدم شرکت کا فیصلہ کوئٹہ میں ٹریفک مسائل کے حل کے لیے اوپن کورٹ کا انعقاد پاکستان نے امریکا سے 10 ارب ڈالر ایکسچینج اسٹیبلائزیشن سہولت مانگ لی – وزیر خزانہ کا ٹریژری حکام سے مذاکرات جاری ہونے کی تصدیق