27°C Sunny

جی ڈی اے کی مالی کارکردگی میں نمایاں بہتری، 13 کروڑ روپے سے زائد بچت

گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (GDA) نے مالی سال 2025-26 کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نمایاں مالی بچت اور بہتر مالی نظم و نسق حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اجلاس میں آمدن و اخراجات، نظرثانی شدہ تخمینوں اور آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کفایت شعاری، شفافیت، سخت مالی نظم و ضبط اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کے باعث اتھارٹی نے مجموعی طور پر 13 کروڑ روپے (130 ملین روپے سے زائد) کی بچت حاصل کی ہے۔ یہ بچت مختلف شعبوں میں مؤثر مالی انتظام کے ذریعے ممکن ہوئی جن میں پیٹرول (POL)، طبی اخراجات، سفری الاؤنسز، مہمان نوازی، ٹرانسپورٹ اور یوٹیلیٹی بلز شامل ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میاں معین الرحمٰن خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ادارے میں مالی نظم و ضبط، شفافیت اور احتساب کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مالی معاملات، اکاؤنٹس اور بجٹ مینجمنٹ کو جدید پیشہ ورانہ معیار کے مطابق بنایا جائے تاکہ دستیاب وسائل کا بہترین اور مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید ہدایت دی کہ آمدن کے تمام ممکنہ ذرائع کا جامع جائزہ لیا جائے، نئے قابل عمل منصوبے تیار کیے جائیں اور ریکوری اور وصولی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ ان کے مطابق ادارے کی مالی خودکفالت کے لیے پائیدار حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے۔

ڈی جی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مضبوط مالی انتظام، شفافیت اور کفایت شعاری کے ذریعے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نہ صرف اپنے ترقیاتی اہداف حاصل کرے گی بلکہ شہر میں جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو بھی مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔

Just In
27-10-2026
حکومت نے ڈیزل مہنگا، پٹرول سستا کر دیا – یومیہ پیٹرولیم قیمتوں کے نئے نظام کا باقاعدہ آغاز پاکستان نئی صنعتی پالیسی کو حتمی شکل دینے میں مصروف – چین، ترکیہ اور وسطی ایشیائی ممالک سے سرمایہ کاری متوجہ کرنے کا منصوبہ پاکستان کا امریکا کے ساتھ براہ راست فلائٹس شروع کرنے پر زور گوادر بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ، ملائیشیا سے بڑا کارگو جہاز لنگر انداز گوادر میں شہید پولیس کانسٹیبل محمد خُماری کے لیے قومی اعزاز کا اعلان – صدر مملکت نے ستارہ شجاعت بعد از شہادت عطا کرنے کی منظوری دے دی امریکہ ایران تنازع میں پاکستان کا کردار اور ممکنہ فوائد – سفارتی کوششوں کو معاشی ریلیف، تجارت اور توانائی تعاون میں بدلنے کا سوال برطانیہ کا پاکستان کے ساتھ توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق گوادر میں بلوچستان فشریز اینڈ ایکوا کلچر بل 2026 کا جائزہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، پاکستان ترکیہ سعودی عرب دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق بلوچستان میں کامیاب مذاکرات، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم