29°C Sunny

بلوچستان میں لکڑی کی ترسیل پر 90 روزہ پابندی – غیر قانونی کٹائی اور اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی لکڑی کی کٹائی و اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے صوبے بھر میں لکڑی، ٹمبر اور جنگلاتی مصنوعات کی نقل و حمل، ترسیل اور سپلائی پر 90 روز کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہے اور تمام اضلاع میں اس کا اطلاق ہوگا۔ اضافی چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے کہا کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد میں قدرتی وسائل کے تحفظ اور جنگلاتی ذخائر کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس، فرنٹیئر کور اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ٹمبر یا لکڑی لے جانے والی ہر گاڑی کو روکنے، قبضے میں لینے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کے مجاز ہوں گے۔ حکام کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس پابندی کے دوران کسی بھی قسم کا پرمٹ یا اجازت نامہ قابل قبول نہیں ہوگا، سوائے ان خصوصی صورتوں کے جن کی منظوری محکمہ داخلہ تحریری طور پر دے گا۔ حکومت نے اس اقدام کو ماحولیاتی تحفظ اور جنگلاتی وسائل کے پائیدار استعمال کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے۔

Just In
27-10-2026
وزیراعظم شہباز شریف کا قلات اور گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر خراجِ تحسین، حکومتی بیان کے مطابق چار مسلّح افراد ہلاک کشیدگی میں کمی سے پاکستان کو 20 ارب ڈالر معاشی فائدے کا امکان: رپورٹ US-Iran ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز جیولن تھرو فائنل میں آج ایکشن میں – اولمپک چیمپئن دوسری مسلسل گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پرعزم وزیراعظم یوتھ پروگرام سے 17 کروڑ افراد مستفید، رانا مشہود پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملے کی شدید مذمت، وزیراعظم شہباز شریف کا ہر ممکن تعاون کا اعلان پی کے ایل آئی کی قومی SWAP لیور ٹرانسپلانٹ پروگرام کی تجویز – خون کی عدم مطابقت کے باوجود مریضوں کو نئی زندگی دینے کا منصوبہ کویتی وزیر خارجہ کا پاکستان کا دو روزہ دورہ شروع – دوطرفہ تعلقات، تجارت اور علاقائی امور پر مذاکرات کا آغاز بلوچستان میں جمہوریت کو مؤثر ترین نظام قرار – گورنر جعفر مندوخیل نے شفافیت، احتساب اور عوامی شرکت کو استحکام کی بنیاد قرار دیا وزیراعلیٰ بلوچستان کا صوبے کی صورتحال پر اظہار خیال – سرفراز بگٹی نے کہا بلوچستان کو منفی انداز میں پیش کرنا حقائق کے منافی ہے سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری، فی تولہ نرخ میں کمی