29°C Sunny

چین کی پاکستان کی علاقائی امن کے لیے سفارتی کوششوں کی توثیق

اسلام آباد، 14 اپریل (ویب ڈیسک): چین نے پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا ہے، وزارتِ خارجہ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق گفتگو کے دوران فریقین نے اسلام آباد میں حال ہی میں مکمل ہونے والے امریکہ اور ایران کے مذاکرات کا جائزہ لیا۔ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے خطے میں امن کے لیے ادا کیے گئے کردار کو سراہتے ہوئے اس کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بھی پاکستان کے اس مؤقف کو دہرایا کہ خطے میں مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان-چین پانچ نکاتی امن اقدام پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے بات چیت اور سفارت کاری ناگزیر ہے۔

Just In
27-10-2026
آئی جی بلوچستان کا شہریوں اور پولیس کے درمیان تعاون مضبوط بنانے پر زور پاکستان نئی صنعتی پالیسی کو حتمی شکل دینے میں مصروف – چین، ترکیہ اور وسطی ایشیائی ممالک سے سرمایہ کاری متوجہ کرنے کا منصوبہ بلوچستان حکومت صحافت کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، مندخیل کوئٹہ میں بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل اسٹیل مل کا افتتاح، روزانہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت مرکزی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 116 ارب روپے کے 7 منصوبوں کی منظوری دے دی، 94.3 ارب روپے کی اسکیمیں ایکنک کو بھجوا دی گئیں بیسٹ وے گروپ کے اشتراک سے چینی آٹو کمپنی جیلی کی پاکستان میں باضابطہ انٹری، تین نئی گاڑیاں متعارف ڈپٹی کمشنر سوراب کی خواتین اور طالبات سے ملاقات، سفری سہولتوں اور تعلیمی مسائل کے حل کی ہدایت بلوچستان میں 720 سے زائد نوجوانوں کے لیے فنی تربیتی پروگرام کا آغاز، 240 سے زیادہ طالبات بھی زیرِ تربیت وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا بلوچستان بھر میں بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کا حکم اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کارروائی، این سی سی آئی اے نے 212 افراد کو حراست میں لے لیا