29°C Sunny

پاکستان میں ایس آئی ایف سی کے تحت نیشنل میڈیکل ٹورزم انیشی ایٹو کا آغاز

اسلام آباد، 14 اپریل (ویب ڈیسک): پاکستان نے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت پاکستان نیشنل میڈیکل ٹورزم انیشی ایٹو کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کا اعلان اسلام آباد میں پاکستان ایسوسی ایشن آف پلاسٹک سرجنز کی 30ویں سالانہ بین الاقوامی کانفرنس کے دوران کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ کانفرنس کنفرنس سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر عبدالخالق ملک کی زیرِ قیادت منعقد ہوئی، جو پمز میں پلاسٹک اینڈ برن سرجری کے سربراہ ہیں۔ تقریب میں 400 سے زائد مندوبین اور 12 بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کی، جو علاقائی چیلنجز کے باوجود ایک بڑی پیش رفت قرار دی گئی۔

کانفرنس کے تین روزہ سائنسی پروگرام میں تحقیقی مقالہ جات، جدید لیکچرز اور لائیو سرجیکل ورکشاپس شامل تھیں جن کا مقصد طبی شعبے میں پیشہ ورانہ تربیت اور جدید مہارتوں کو فروغ دینا تھا۔

اس کے علاوہ نان اِنویسیو جمالیاتی طریقۂ علاج سے متعلق خصوصی سیشن بھی رکھا گیا جس میں بوٹوکس، فلرز اور فیٹ گرافٹنگ جیسے جدید طریقہ ہائے علاج پر عملی تربیت فراہم کی گئی۔

حکام کے مطابق یہ اقدام پاکستان کو خطے میں طبی سیاحت (میڈیکل ٹورزم) کے مرکز کے طور پر متعارف کرانے اور غیر ملکی مریضوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

Just In
30-07-2026
نوکریوں کی فراہمی قومی ترجیح ہے، بلوچستان کے گورنر کا کراچی میں اظہار خیال بہتر سہولیات سے وکلاء کے ذریعے نظامِ انصاف مضبوط ہو سکتا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری: علاقائی تبدیلیوں سے گوادر پورٹ کی عالمی اہمیت میں اضافہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں 5.0 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس – مرکزِ زلزلہ 65 کلومیٹر شمال مشرق میں ریکارڈ، کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں وزیراعظم کا ہر شہری کو اپنا گھر دینے کا عزم، ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے اہم ہدایات جاری پاکستان اور کروشیا کا اسلام آباد میں ویزا سہولت مرکز جلد قائم کرنے پر اتفاق – تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے پر توجہ پاکستان کو عالمی تائید، ایران امریکہ تنازع میں فیصلہ کن ثالثی کردار ابھرا ایرانی وفد کا کراچی دورہ، گوادر اور چاہ بہار تعاون پر بات چیت بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز کا 66 فیصد جاری، 44 فیصد خرچ ہو چکا ہے بلوچستان میں کسانوں کے لیے تھریشر فیول سبسڈی کا آغاز