30°C Sunny

گورنر بلوچستان کا جامعہ گوادر کو عالمی ساحلی درسگاہ بنانے کا عزم

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے جامعہ گوادر کے سینیٹ کے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور جامعہ گوادر کو دنیا کی نمایاں ساحلی جامعات میں شامل کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل اور مختلف چیلنجز کے باوجود بلوچستان کی سرکاری جامعات نے […]

گوادر میں سرکاری ہسپتالوں کی نگرانی سخت، غفلت پر کارروائی کا انتباہ

ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے سرکاری ہسپتالوں میں طبی خدمات کی بہتری کے لیے سخت نگرانی اور جوابدہی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ غفلت، انتظامی کوتاہی اور عملے کی غیر حاضری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز […]

جی ڈی اے کی مالی کارکردگی میں نمایاں بہتری، 13 کروڑ روپے سے زائد بچت

گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (GDA) نے مالی سال 2025-26 کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نمایاں مالی بچت اور بہتر مالی نظم و نسق حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اجلاس میں آمدن و اخراجات، نظرثانی شدہ تخمینوں اور آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا […]

کیچ کا جلاگی بارڈر کراسنگ جولائی میں دوبارہ کھولنے کا اعلان، ایران سے سرحدی تجارت بحال ہوگی

ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ضلع کیچ میں واقع جلاگی بارڈر کراسنگ پوائنٹ جولائی سے باضابطہ طور پر دوبارہ کھول دیا جائے گا، جس کے بعد سرحدی تجارت بحال ہو جائے گی۔ انہوں نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ باقاعدہ تجارتی […]

گوادر میں عسکریت پسندوں کے حملے کے دوران مزاحمت نہ کرنے پر 14 پولیس اہلکار برطرف

بلوچستان حکومت نے عسکریت پسندوں کے حملے کے دوران مؤثر مزاحمت نہ کرنے پر گوادر پولیس کے 14 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق اہلکاروں کے خلاف کارروائی محکمانہ تحقیقات کی روشنی میں کی گئی، جن میں حملے کے دوران پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا نہ کرنے اور مقررہ حفاظتی […]

گوادر پورٹ خطے میں معاشی انقلاب کا پیش خیمہ بنے گا – گورنر بلوچستان اور چینی سفارتی حکام میں سرمایہ کاری و ترقیاتی تعاون پر اتفاق

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کی مکمل فعالیت اور ترقی پاکستان میں ایک خاموش معاشی انقلاب برپا کرے گی اور ملک کو عالمی تجارت و اقتصادی سرگرمیوں کے اہم مرکز میں تبدیل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ کراچی میں قائم مقام چینی قونصل جنرل فینگ دیہنگ سے […]

گوادر پورٹ پاکستان کی معاشی تقدیر بدلنے کا دروازہ – بلوچستان عالمی تجارتی مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، گورنر جعفر مندوخیل

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کی حقیقی فعالیت اور ترقی پاکستان اور بلوچستان میں ایک خاموش معاشی انقلاب برپا کرے گی، جبکہ یہ بندرگاہ پاکستان کو عالمی تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کا اہم مرکز بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرقِ […]

پاکستان نیوی کی گوادر کے قریب بڑی کارروائی، 215 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

پاکستان نیوی نے بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ کارروائی کے دوران 215 ملین ڈالر (تقریباً 59.7 ارب روپے) مالیت کی منشیات برآمد کر لی ہیں۔ یہ کارروائی پاکستان کوسٹ گارڈز کے ساتھ مل کر پسنی اور گوادر ویسٹ بے کے قریب پیشکان کے علاقے میں کی گئی۔ پاک بحریہ […]

گوادر میں میرین ڈرائیو کاز وے منصوبے کا معائنہ – جی ڈی اے چیف کا موسمیاتی مزاحم انفراسٹرکچر پر زور

ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (GDA) معین الرحمان خان نے جمعہ کے روز میرین ڈرائیو پر پلری کور ہور کے قریب زیر تعمیر کاز وے منصوبے کا تفصیلی معائنہ کیا اور اسے گوادر کے شہری و ساحلی انفراسٹرکچر کے لیے ایک اہم منصوبہ قرار دیا۔ دورے کے موقع پر چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی […]

گوادر کے ساحل پر تیل کا رساؤ، سمندری حیات متاثر

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے مغربی ساحل پر نامعلوم ذرائع سے تیل کے رساؤ کی اطلاع ملی ہے، جس کے باعث سمندری ماحولیاتی نظام اور مقامی ماہی گیری کے شعبے کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ساحل کے بڑے حصے اور سمندر کی سطح پر خام تیل کی موجودگی دیکھی گئی ہے، جو […]