پسنی کے ساحلی علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن — درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار، سرکاری اراضی واگزار

ضلعی انتظامیہ نے پسنی کے ساحلی علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔ یہ آپریشن ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلواری کی نگرانی میں کیا گیا، جبکہ تحصیلدار پسنی عبدالرحمن بلوچ اور خصوصی انتظامی ٹیم نے بھی حصہ لیا۔ […]
گوادر انتظامیہ کا این جی اوز کی سرگرمیوں کا جامع جائزہ — شفافیت، مقامی روزگار اور عوامی مفاد کو ترجیح دینے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی زیر صدارت ضلع میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں کا اجلاس ہوا، جس میں ان کی سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں، رجسٹریشن، روزگار کے مواقع اور مالی شفافیت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ این جی اوز عوامی فلاح اور پائیدار ترقی کو […]
گوادر میں شہید پولیس کانسٹیبل محمد خُماری کے لیے قومی اعزاز کا اعلان – صدر مملکت نے ستارہ شجاعت بعد از شہادت عطا کرنے کی منظوری دے دی
گوادر میں عسکریت پسندوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے بلوچستان پولیس کے کانسٹیبل محمد خُماری کو بہادری اور فرض شناسی کے اعتراف میں بعد از شہادت ستارہ شجاعت سے نواز دیا گیا ہے۔ بلوچستان پولیس کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر قومی اعزاز دینے کی منظوری […]
بلوچستان میں معاشی تبدیلی کا نیا مرحلہ شروع – گوادر، ریکوڈک، توانائی اور علاقائی رابطہ کاری قومی ترقی کے اہم محرک بن گئے

بلوچستان کو کئی دہائیوں تک جغرافیائی دوری اور بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث پاکستان کے نسبتاً پسماندہ خطے کے طور پر دیکھا جاتا رہا، تاہم حالیہ برسوں میں صوبہ ملک کی جیو اکنامک حکمت عملی میں مرکزی حیثیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ یوران پاکستان اور 5Es فریم ورک کے تحت انفراسٹرکچر، برآمدات، توانائی، […]
شہید ذاکر بلوچ انڈیپنڈنس کپ نے گوادر میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں میں حب الوطنی کو اجاگر کیا – ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین

گوادر میں منعقدہ شہید ذاکر بلوچ انڈیپنڈنس کپ 2026 نے نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ، مثبت سرگرمیوں اور حب الوطنی کے جذبات کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جہاں ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین شیخ مختار بلوچ نے کھیلوں کو نظم و ضبط، اتحاد اور صحت مند اقدار کے فروغ کا مؤثر ذریعہ قرار دیا۔ […]
گوادر کو نئی معاشی شناخت دینے کا وقت آگیا – سی پیک 2.0 علاقائی تجارت اور رابطوں کا نیا مرکز بن سکتا ہے

گوادر بندرگاہ کو خطے کے اہم تجارتی اور لاجسٹک مرکز کے طور پر ترقی دینے کا ایک نیا موقع پیدا ہوگیا ہے، جہاں بدلتی ہوئی جغرافیائی و معاشی صورتحال پاکستان کے لیے علاقائی رابطوں، تجارت اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کی نئی راہیں کھول رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سی پیک 2.0 اگرچہ […]
گوادر اولڈ ٹاؤن میں عوامی فلاحی منصوبوں میں تیزی – اسکولوں، کھیلوں کے میدانوں اور بنیادی سہولیات کی بہتری جاری

گوادر اولڈ ٹاؤن میں عوامی فلاح اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے جاری منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، جہاں تعلیمی اداروں، کھیلوں کی سہولیات اور دیگر شہری خدمات کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) گوادر کی ہدایات پر اولڈ ٹاؤن بحالی پروگرام […]
بلوچستان کابینہ نے گوادر گیس ٹرمینل منصوبے کی منظوری دے دی – 14 ارب ڈالر منصوبہ ترکمانستان کی سرمایہ کاری سے اہم اضلاع کو گیس فراہم کرے گا

بلوچستان کابینہ نے گوادر میں 14 ارب ڈالر مالیت کے سہ ملکی گیس ٹرمینل منصوبے کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے، جس میں ترکمانستان کی جانب سے سرمایہ کاری متوقع ہے، جبکہ منصوبے میں صوبے کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے یہ منظوری وزیراعلیٰ بلوچستان میر […]
گوادر پولیس کی انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی، تین ملزمان گرفتار – عمان غیر قانونی منتقلی کیلئے تیار 13 افراد بازیاب

گوادر پولیس نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مبینہ بین الاقوامی اسمگلنگ گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا جبکہ 13 افراد کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گوادر کے نیو ٹاؤن فیز ون کے علاقے میں ایک بنگلے پر کی گئی۔ حکام […]
گوادر پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ – بنگلہ دیشی جہاز کی آمد سے عالمی بحری اعتماد مزید مضبوط

علاقائی بحری صورتحال اور جاری کشیدگی کے باوجود گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جہاں ایک اور ٹرانس شپمنٹ جہاز نے بندرگاہ پر لنگر انداز ہو کر کارگو ہینڈلنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ پیش رفت گوادر پورٹ کی بڑھتی ہوئی آپریشنل صلاحیت، عالمی شپنگ کمپنیوں کے […]