27°C Sunny

آسٹریلیا کی بی ایل اے اور رہنماؤں پر کاؤنٹر ٹیررازم پابندیاں عائد

آسٹریلیا نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے تین اعلیٰ رہنماؤں پر دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد دہشت گرد تنظیموں کی مالی سرگرمیوں کو روکنا اور ان کی کارروائیوں کو محدود کرنا ہے۔ آسٹریلوی وزارت خارجہ کے مطابق نئی پابندیوں […]

بلوچستان میں مدارس کے خلاف کارروائی کا کوئی منصوبہ نہیں، وزیراعلیٰ بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مدارس کے خلاف کارروائی سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور غلط معلومات پر مبنی ہیں، اور حکومت کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت دینی مدارس کی ترقی اور بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے […]

کولہو میں ایف سی بلوچستان کا شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام کولہو میں شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں کی ٹیموں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان (نارتھ) تھے جنہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی […]

سرفراز بگٹی کا سوئی دورہ، قبائلی دشمنی ختم کروا کر صلح کرا دی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوئی کا ایک روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کیں، اہم شخصیات کے انتقال پر تعزیت کی اور دو مخالف قبائل کے درمیان دیرینہ تنازع ختم کروا کر صلح کرائی۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے وڈیرہ شیر بیگ خان قلاںدرانی کے بیٹے شہید رحیم […]

صدر زرداری اور گورنر بلوچستان کی سیکیورٹی و ترقیاتی صورتحال پر مشاورت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت […]

بلوچستان میں گرین اصلاحات تیز، الیکٹرک بسیں اور سولر منصوبے منظور

بلوچستان حکومت نے پائیدار ترقی اور ماحولیاتی بہتری کے لیے بڑے فیصلے کرتے ہوئے کوئٹہ کی پبلک بس سروس کو الیکٹرک گاڑیوں میں تبدیل کرنے اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی […]

بلوچستان ٹرینی ڈی ایس پیز کی پنجاب آئی جی سے ملاقات

لاہور: پنجاب کے انسپکٹر جنرل پولیس عبدالكریم نے بلوچستان پولیس کے زیر تربیت ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ڈی ایس پیز) سے مرکزی پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی اور جرائم کے کنٹرول اور عوامی خدمات کی بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر زور دیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق بلوچستان پولیس […]

بلوچستان جامعات میں گورنر نے کارکردگی اصلاحات نافذ کرنے احکامات

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صوبے کی سرکاری جامعات میں تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے جامع اصلاحاتی اقدامات نافذ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے اور واضح کیا ہے کہ مالی و انتظامی معاونت کا مقصد صرف نظام کو مضبوط کرنا نہیں بلکہ اس کے عملی نتائج میں بہتری لانا بھی ضروری ہے۔ […]

پنجاب پولیس کی جدید تربیت، صوبوں کے درمیان رابطہ مضبوط بنانے کا اقدام

پنجاب پولیس نے “سیف پنجاب ویژن” کے تحت جدید خطوط پر اصلاحات اور تربیتی نظام کو وسعت دیتے ہوئے دیگر صوبوں کے افسران کو بھی پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کا آغاز کر دیا ہے تاکہ بین الصوبائی رابطہ کاری اور جرائم کے خلاف مؤثر حکمت عملی کو فروغ دیا جا سکے۔ آئی جی پنجاب […]

بلوچستان اسمبلی میں مدرسہ چھاپوں پر اپوزیشن کا احتجاجی واک آؤٹ

بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں، خصوصاً جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اراکین نے صوبے کے مختلف علاقوں میں مدارس پر چھاپوں اور مساجد کی بندش کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا اور حکومت کے اقدامات کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے مؤقف اختیار کیا کہ […]