27°C Sunny

صحبت پور گیس پائپ لائن دھماکے سے متعدد علاقوں کی گیس بن

لوچستان کے ضلع صحبت پور میں نامعلوم افراد کی جانب سے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑانے کے بعد ضلع کے بڑے حصے میں گیس فراہمی معطل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق دھماکہ صحبت پور کے قریب بھنڈ شریف گوٹھ میں بہادر علی کھوسہ پل کے نیچے گزرنے والی چھ انچ قطر کی گیس پائپ لائن […]

بلوچستان اسمبلی عمارت مسماری ٹینڈر پر ہائی کورٹ نے عبوری حکم جاری کر دیا

بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کی عمارت کی مجوزہ مسماری سے متعلق ٹینڈر پر کارروائی روک دی ہے اور متعلقہ حکام کو مزید پیش رفت سے منع کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس نجم الدین مندوخیل پر مشتمل ڈویژن بینچ نے آئینی درخواستوں کی سماعت کے دوران […]

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بی ایم سی ایچ میں اربوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف کر دیا

بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال (بی ایم سی ایچ) کے خصوصی آڈٹ میں اربوں روپے کی مالی و انتظامی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اے سی اسغر علی ترین نے کی، جبکہ اراکین اسمبلی اور محکمہ صحت و اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلیٰ حکام […]

وفاقی حکومت کا ایف سی بلوچستان کے دائرہ کار میں توسیع کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے بلوچستان میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے آپریشنل دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیا ہیڈکوارٹر “فرنٹیئر کور بلوچستان (ویسٹ)” قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی کابینہ کے 25 اپریل کے اجلاس میں کیا گیا […]

بلوچستان اسمبلی کی عمارت گرانے کا ٹینڈر، ہائی کورٹ نے کارروائی روک دی

بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو مسمار کرنے کے مجوزہ منصوبے سے متعلق ٹینڈر کارروائی کو عارضی طور پر روک دیا ہے اور حکم دیا ہے کہ یہ عمل 11 مئی تک معطل رہے۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس کامران خان ملاخیل اور جسٹس نجم الدین مندوخیل پر مشتمل ڈویژن بینچ نے آئینی […]

وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان کے سابق چیف سیکرٹریز کی مراعات ختم کر دیں

وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان حکومت کی جانب سے سابق چیف سیکرٹریز اور ان کی بیواؤں کو تاحیات اضافی مراعات دینے سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے بلوچستان ہائی کورٹ کے پہلے فیصلے کے خلاف دائر اپیل بھی مسترد کر دی۔ جسٹس عامر فاروق کی جانب سے جاری چار صفحات پر […]

بگٹی کا صحافیوں کے تحفظ اور فلاح کے لیے حکومتی تعاون کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آزاد، ذمہ دار اور باخبر صحافت جمہوری معاشرے کے لیے ناگزیر ہے اور حکومت صحافیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ انہوں نے یہ بات عالمی یومِ آزادی صحافت کے موقع پر اپنے بیان میں کہی۔ وزیراعلیٰ نے بلوچستان میں صحافیوں کو درپیش مشکل حالات […]

بلوچستان: گورنر نے گریجویٹس کو جرات، عزم اور ماحول کے تحفظ کا پیغام دیا

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ دنیا کو ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو علم، جذبے اور عمل کے ساتھ آگے بڑھیں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لائیں۔ انہوں نے یہ بات بلوچستان یونیورسٹی کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو یورپی یونین کے تعاون سے منعقد ہوئی تھی۔ تقریب […]

بلوچستان: مزدوروں کو ترقی کا ستون قرار، حکومت کی فلاحی اقدامات کی یقین دہانی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ مزدور کے موقع پر کہا ہے کہ معاشرے کی اصل طاقت محنت کش طبقہ ہے، جس کی مسلسل جدوجہد قومی ترقی کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مزدور سخت حالات، محدود وسائل اور مختلف چیلنجز کے باوجود اپنی خدمات […]

بلوچستان میں پہلی ایئر ایمبولینس سروس دور دراز علاقوں کیلئے جلد شروع ہوگی

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ “پیپلز ایئر ایمبولینس” سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے مریضوں کو ہنگامی طبی سہولتیں فوری فراہم کرنا ہے۔ حکام کے مطابق یہ سروس سنگین زخمیوں، ٹریفک حادثات اور انتہائی تشویشناک طبی حالت کے مریضوں کو […]