30°C Storm

ایس ای سی پی نے پنجاب اور بلوچستان کے لیے نئے پنشن فنڈز کی منظوری دے دی

اسلام آباد، پاکستان میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں کے لیے اضافی پنشن فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق بلوچستان کے لیے آٹھ نئے پنشن فنڈز منظور کیے گئے ہیں جبکہ پنجاب کے لیے ایک اضافی پنشن فنڈ کی منظوری دی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس فیصلے کے بعد بلوچستان میں منظور شدہ پنشن فنڈز کی مجموعی تعداد پندرہ ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں فعال پنشن فنڈز کی تعداد پچیس تک پہنچ گئی ہے۔

ایس ای سی پی نے بتایا کہ بلوچستان میں کنٹریبیوٹری پنشن سسٹم عملی طور پر نافذ کیا جا چکا ہے اور اس نظام کو مرحلہ وار سرکاری اداروں تک وسعت دی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق پنشن اصلاحات سے حکومت پر طویل المدتی مالی بوجھ میں کمی آئے گی جبکہ ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمین کو بہتر مالی فوائد حاصل ہوں گے۔ ایس ای سی پی نے مزید کہا کہ یہ فنڈز نجی اثاثہ مینجمنٹ کمپنیوں کے ذریعے پیشہ ورانہ انداز میں چلائے جا رہے ہیں۔