26°C Sunny

گوادر انتظامیہ کا ایران سے واپس آنے والے شہریوں کیلئے مکمل ریلیف اور سہولیات

گوادر، بلوچستان، پاکستان میں ضلعی انتظامیہ نے ایران سے واپس آنے والے پاکستانی شہریوں کے استقبال اور سہولت کیلئے خصوصی انتظامات کر دیے ہیں تاکہ سرحدی راستوں سے آنے والے افراد کو فوری اور محفوظ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ ککر کی ہدایت پر جیوَنی، گبد اور رمدان کے سرحدی راستوں سے آنے والے ہزاروں پاکستانی شہریوں کو عزت و وقار کے ساتھ خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ افراد طلبہ، زائرین، مزدور، سفارتی عملے اور دیگر شہریوں پر مشتمل ہیں جو حالیہ صورتحال کے باعث ایران سے واپس آ رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ افراد کیلئے ہوٹلوں میں رہائش، کھانا، صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی ہیں جبکہ گھروں تک واپسی کیلئے خصوصی بسوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ انہیں محفوظ طریقے سے ان کی منزل تک پہنچایا جا سکے۔

حکام کے مطابق حکومت کی ہدایت پر یہ سہولیات بلا تعطل جاری رہیں گی اور ہر آنے والے شہری کی حفاظت اور عزت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

Just In
29-10-2026
سندھ کابینہ کا اہم فیصلہ – رینجرز کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع، گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی منظوری گورنر بلوچستان کا گوادر اور ساحلی علاقوں کو ملکی اقتصادی ترقی اور علاقائی رابطہ کاری کے لیے اہم قرار پاکستان اور اے آئی آئی بی کے درمیان ایم ایل ون ریلوے منصوبے، ہنگامی مالی معاونت اور یورو بانڈ کی ڈیجیٹلائزیشن پر بات چیت دیامر بھاشا ڈیم کے لیے 133 ارب 18 کروڑ روپے کا ہائیڈرو مکینیکل کنٹریکٹ ایوارڈ، پاور چائنا آئیکان جوائنٹ وینچر سے معاہدہ روس اور یوکرین نے علیحدہ علیحدہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب کے لیے پاکستانی پروازیں متاثر، گزشتہ ۲۴ گھنٹوں میں ملک بھر کی ۱۱۴ پروازیں منسوخ جبکہ ۷۷ تاخیر کا شکار ایس آئی ایف سی کی معاونت سے بلوچستان میں 200 ملین ڈالر کے معدنی منصوبے کی راہ ہموار – پی پی ایل کا بارائٹ لیڈ زنک منصوبہ عملی مرحلے میں داخل آئی ایم ایف مشن نے پاکستان کے 7 ارب ڈالر پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات شروع کردیے پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان دوسرے دور امن مذاکرات کی راہ ہموار کر دی بلوچستان حکومت کا طلبہ کیلئے بیرون ملک مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی وظائف کا اعلان