29°C Sunny

چین پاکستان مشترکہ امن اقدام، ایران امریکا جنگ میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش

بیجنگ: چین اور پاکستان نے ایران امریکا جنگ کے تناظر میں خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ پانچ نکاتی اقدام شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے چین کو پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے معاشی و سماجی اثرات خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کیلئے خطرناک ہو سکتے ہیں۔

مشترکہ اقدام کے تحت جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی اور خطے میں استحکام کو فروغ دینے پر زور دیا گیا، جبکہ سی پیک کے تحت دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی اور امن، استحکام اور انسداد دہشت گردی کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

Just In
13-09-2026
پاکستان اور آسٹریلیا کا زرعی تجارت اور حیاتیاتی تحفظ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق گوادر میں میرین ڈرائیو کاز وے منصوبے کا معائنہ – جی ڈی اے چیف کا موسمیاتی مزاحم انفراسٹرکچر پر زور مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب پر حملے کی صورت میں پاکستان کے ممکنہ فوجی ردعمل پر مشاورت بلوچستان میں دہشت گردی مقدمات کی کم سزا یابی کی وجہ ججز کو دھمکیاں قرار – ہوم وزیر نے عدالتی تحفظ کیلئے اقدامات کا اعلان حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دوبارہ بڑھا دیں بلوچستان میں وزیراعلیٰ کا لائیو ایکس سیشن، اصلاحات اور نوجوانوں کے منصوبوں پر بریفنگ صدر زرداری اور گورنر بلوچستان کی سیکیورٹی و ترقیاتی صورتحال پر مشاورت بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز کا 66 فیصد جاری، 44 فیصد خرچ ہو چکا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کا گوادر دورہ، نیشنل یوتھ سمٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر کا بلوچستان میں غیر ملکی سرپرستی یافتہ پراکسیز کے خلاف عزم – امن و ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کا اعلان