27°C Sunny

پاکستان کا ون چائنا پالیسی کے تحت تائیوانی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان کا ون چائنا پالیسی کے تحت تائیوانی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نے چین کی ون چائنا پالیسی کی حمایت میں تائیوانی ایئرلائنز کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس اقدام کے بعد پاکستان ایسا کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے، جبکہ اس فیصلے سے ایشیا اور یورپ کے درمیان پروازوں کے دورانیے اور ایندھن کے اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے بلومبرگ کو بتایا کہ پاکستان کا ایوی ایشن ڈویژن ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کے تحت صرف سرزمین چین کی ایئرلائنز کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق تائیوان کی ایئرلائنز چائنا ایئرلائنز اور ایوا ایئر نے 25 اکتوبر کی صبح سے پاکستانی فضائی حدود کے بجائے متبادل راستے اختیار کرنا شروع کیے۔ اتوار سے ان دونوں ایئرلائنز کی کم از کم 12 پروازیں ایشیا اور یورپ کے درمیان سفر کے دوران روسی فضائی حدود سے گزریں۔

اس تبدیلی کے باعث بعض پروازوں کے سفر میں کئی گھنٹے اضافے اور ایندھن کے اخراجات بڑھنے کی اطلاعات ہیں۔ دونوں ایئرلائنز نے جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے دیگر راستوں سے بھی پروازیں گزارنا شروع کر دی ہیں۔

چائنا ایئرلائنز اور ایوا ایئر نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا، جبکہ تائیوان کی سول ایوی ایشن انتظامیہ نے پروازوں کے راستوں میں تبدیلی پر براہ راست مؤقف نہیں دیا۔ تاہم ادارے نے وضاحت کی کہ اس نے تائیوانی ایئرلائنز کو روسی فضائی حدود استعمال کرنے سے کبھی منع نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی پابندی سرزمین چین کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں سے بھی زیادہ سخت ہے، کیونکہ چین اب بھی تائیوانی ایئرلائنز کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

تائیوانی ایئرلائنز نے فروری 2022 کے بعد سے بڑی حد تک روسی فضائی حدود سے گریز کیا تھا، تاہم انہیں باضابطہ طور پر وہاں پرواز کرنے سے منع نہیں کیا گیا تھا۔ پاکستان کے حالیہ فیصلے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں۔

Just In
28-10-2026
بلوچستان اپوزیشن کا اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ – سیاسی اتحاد تشکیل دینے اور شفاف انتخابات کے انعقاد کا اعلان اسلام آباد میں پی اے ایف افسر کے قتل کی تحقیقات کا حکم حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات – نویں روز بھی ہڑتال جاری، بندرگاہوں پر کارگو نظام شدید متاثر پاکستان کو مہنگائی کے نئے دباؤ کا سامنا، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ بلوچستان کے 12 اضلاع میں 25 ہزار نوجوانوں کے لیے روزگار منصوبہ، ابتدائی مرحلے میں 6 سے 7 ہزار افراد کو ملازمتیں دلانے کا ہدف امریکا نے ایران مذاکرات میں پاکستان کے مرکزی کردار کو سراہا، اسلام آباد کی سفارتی اہمیت میں اضافہ بلوچستان میں لکڑی کی ترسیل پر 90 روزہ پابندی – غیر قانونی کٹائی اور اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن پاکستان اور قازقستان کا اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق – دونوں ممالک نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کر دیا پاکستان میں نیشنل فرانزک ایجنسی کا باقاعدہ آغاز، جرائم کی جدید تفتیش میں اہم سنگ میل بلوچستان میں نوجوانوں کے لیے فنی تربیتی پروگرام کا آغاز، کوئٹہ میں 720 سے زائد افراد کو ہنر سکھانے کا ہدف